پاکستان میں نظام اسلام کے نفاذ کیلئے خون کا آخری قطرہ تک بہا دینگے ،مولانا قمر الدین ، مولانا فیض محمد

| وقتِ اشاعت :  


خضدار : جمعیت علماء اسلام پاکستان کے نائب امیر سابق رکن قومی اسمبلی مولانا قمر الدین ، جمعیت علماء اسلا م بلوچستان کے امیر سنیٹر شیخ الحدیث مولانا فیض محمد جامعہ علوم شرعیہ کوشک میں عمرہ کی ادائیگی کے لئے روانگی سے قبل جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے کہا ہے کہ ہم نے اپنے رب سے وعدہ کیا ہے کہ پاکستان میں اسلام کے نظام کے نفاذ کے لئے اپنے خون کا آخری قطرہ بھی دیں گے ۔



تعلیمی اداروں میں منشیات کا استعمال؛اینٹی نارکوٹکس نے شہریار آفریدی کا دعویٰ مسترد کردیا

| وقتِ اشاعت :  


 اسلام آباد: انسداد  منشیات فورس (اے این ایف) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل عارف ملک نے اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں 75 فیصد طالبات کے منشیات استعمال کرنے سے متعلق وزیر مملکت شہریار آفریدی کے دعوے کو مسترد کردیا۔



کوئٹہ، کوئلہ کانوں میں کام کرنے والے کانکنوں میں تب دق کی تشخیص کا آغاز

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: دوپاسی آرگنائزیشن فار سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام کوئلہ کانوں میں کام کرنیوالے مزدوروں میں تپ دق کی تشخیص کیلئے مہم کا آغاز کردیا گیا مہم کے تحت پی ایم ڈی سی ڈگاری میں مری کیمپ لگایا گیا جس میں مختلف ہسپتال اور مراکز صحت سے چار ڈاکٹروں نے شرکت کی اور مزدوروں کا طبی معائنہ کیا گیا ۔



ڈاکٹر ابراہیم خلیل کی بازیابی کیلئے بھر پور کوششیں کر رہے ہیں، وزیراعلیٰ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے ڈاکٹرز ایکشن کمیٹی کے ایک وفد نے کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر ظاہر خان مندوخیل کی قیادت میں منگل کے روز یہاں ملاقات کی اور انہیں ڈاکٹر ابراہیم خلیل کے اغوا کے حوالے سے ڈاکٹرز میں پائی جانے والی تشویش سے آگاہ کرتے ہوئے مغوی ڈاکٹر کی بحفاظت بازیابی کے لئے حکومتی کوششوں کو مزید موثر بنانے کی درخواست کی۔ 



قومی وقار کی بالادستی کیلئے کردارادا نہیں کیا تو تاریخ ہمیں معاف نہیں کریگی، شکیلہ نوید دہوار

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کی رکن بلوچستان اسمبلی شکیلہ نوید دہوار نے کہا ہے کہ پڑھے لکھے اور پر امن بلوچ سماج کی تشکیل کیلئے عوام نے پارٹی کو اپنا مینڈیٹ دیا ، عوام کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات اٹھارہے ہیں پارٹی کے ووٹ چرانے والے عوام کے دلوں سے پارٹی کی مقبولیت کو ختم نہیں کرسکتے۔



ملک میں ترقی کے سفر کا آغاز بلوچستان سے ہوگا، سعید بانو خلجی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ کوئٹہ کی جنرل سیکرٹری سعیدہ بانو خلجی نے کہا ہے کہ ملک میں حقیقی تبدیلی کیلئے بدعنوانی کا خاتمہ ناگزیر ہے۔وفاقی حکومت 21 کروڑ عوام کی ترقی و خوشحالی پر یقین رکھتی ہے ملک میں ترقی کے سفر کا آغاز بلوچستان سے ہوگا۔