بی اے پی کی حکومت کاخاتمہ دیوانے کا خواب ہے، چوہدری شبیر

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان چوہدری شبیر نے کہا ہے کہ بی اے پی کی حکومت اور پارٹی جام کمال کی قیادت میں نہ صرف متحد ہے بلکہ اپنے اتحادیوں کے تعاون سے بہتر طرز حکومت کے ذریعے صوبے کے حقوق کے حصول اور عوام کو پسماندگی اور غربت کے اندھیروں سے نکال کر ترقی و خوشحالی کی دائمی سمت میں گامزن کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ 



گوادر کی مقامی آبادی کو بے دخل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، حئی بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے ایک بیان کے ذریعے حکومت وقت کی توجہ گوادر شہر کے تقریباً ایک لاکھ کے قریب ماہی گیروں کے حالت زاراور نان شبینہ کے محتاج کرنے پر ایسٹ بے ایکسپریس وے کی تعمیر کی وجہ سے توجہ دلاتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی باالخصوص گوادر شہر کی ترقی کے جھوٹے بلند و بانگ دعوؤں کی پول مزید کھلتا جارہا ہے ۔



گوادر واٹر پلانٹ کا معاملہ نیب کو بھیجا جائے،بلوچستان کے شاہراہوں کی بہتری و موٹر ویز کی تعمیر کیلئے فنڈز مختص نہ کرنا افسوس ناک ہے،سینٹ قائمہ کمیٹی

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد : سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے مواصلات نے این ایچ حکام سے گذشتہ 8سالوں کے دوران نیشنل ہائی ویز کی مرمت اور بحالی پر ہونے والے اخراجات کی تفصیلات طلب کر لی ہیں کمیٹی کے اراکین نے بلوچستان میں موجود شاہراہوں کی بہتری اور موٹرویز کی تعمیر کے لئے فنڈز مختص نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کیا۔



پاکستان کسی بھی جارحیت کا منہ توڑجواب دے گا، ترجمان دفترخارجہ

| وقتِ اشاعت :  


 اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرفیصل کا کہنا ہے کہ پاکستان اسرائیل کوتسلیم نہیں کرتا اوراسرائیلی شہریوں کو پاکستان آمد کی مشروط اجازت دینے سے متعلق لسٹ کے بارے میں وزارت داخلہ جوابدہ ہے۔



کوئٹہ، ڈبل روڈ پر شورومز سمیت سینکڑوں دکانیں سیل

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: کوئٹہ کے مصروف علاقے ڈبل روڈ پر ٹریفک کی روانی میں خلل کا سبب بننے والی 180 دکانوں کو ضلعی انتظامیہ نے سیل کردیا۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی ثانیہ ثافی کی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ، پولیس اور لیویز اہلکاروں نے اسپیشل مجسٹریٹ کے ہمراہ ڈبل روڈ پر موٹر شورومز، موٹر گیراج ، اسپیئر پارٹس اور موٹر ڈیکوریشن کی دکانوں کے خلاف کارروائی کی۔ 



عمران خان ڈکٹیٹر پرویز مشرف کوقانون کے کٹہرے میں لائیں ، لشکری رئیسانی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ میں امیر المومنین قاضی کے سامنے پیش ہوا کرتے تھے عمران خان ڈکٹیٹر پرویز مشرف کوقانون کے کٹہرے میں لائیں ۔



سینیٹ کے ضمنی انتخابات کیلئے سیاسی جماعتوں نے رابطے شروع کردیئے

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان میں سینیٹ کے ضمنی انتخابات کیلئے سیاسی جماعتوں نے رابطے شروع کر دیئے اپوزیشن متفقہ امیدوار لانے پر اتفاق ہوگیا تاہم حکومت کی جانب سے اب تک کوئی امیدوار سامنے نہیں لا یا بلوچستان عوامی پارٹی نے منظور کاکڑ کوٹکٹ جاری کر دیا جبکہ باپ پارٹی کے اتحادی اے این پی نے ڈاکٹر عنایت اللہ کو ٹکٹ جاری کر کے مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطے کیئے ۔