نوشکی ، ڈاکو نجی بینک سے 50لاکھ روپے سے زائدنقدی لوٹ کر فرار

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع نوشکی میں نامعلوم مسلح ڈاکو نجی بینک سے پچاس لاکھ روپے سے زائد کی نقدی لوٹ لی۔ مسلح ڈاکوؤں بینک کی حفاظت پر تعینات محافظوں سے اسلحہ بھی چھین کر فرار ہوگئے۔ ملزمان کے تشدد اور شیشے لگنے سے پولیس اہلکار سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔



نگران وزیراعلیٰ نے وویمن یونیورسٹی سے متعلق چلنے والی خبر کا نوٹس لے لیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: نگران وزیراعلیٰ بلوچستان علاؤالدین مری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی کے حوالے سے چلنے والے پیغامات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کے لئے کمیٹی قائم کردی ہے ۔



سانحہ8اگست ملک کیخلاف گہری سازش تھی ، نگران وزیر اعلیٰ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: نگران وزیراعلیٰ بلوچستان علاؤالدین مری نے کہا ہے سانحہ 8اگست 2016ء کا زخم آج بھی ہمارے دلوں میں تازہ ہے بزدل دہشت گردوں نے ہمارے پڑھے لکھے طبقے کو نشانہ بنا کر ہمارے دل پر کاری وار کیا تھا تاہم اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہماری سیکیورٹی فورسز نے سانحہ کے ذمہ دار عناصر اور ان کے سہولت کاروں اور ماسٹر مائنڈ کو کیفرکردار تک پہنچادیا ہے جو شہداء کے لواحقین اور ہم سب کے لئے باعث اطمینان ہے۔



لسبیلہ میں قدرتی جنگلات کی کٹائی عروج پر

| وقتِ اشاعت :  


حب: لسبیلہ میں قدرتی جنگلات کی کٹائی عروج پر ہے اورٹمبر مافیا محکمہ کے افسران کی مبینہ سرپرستی حاصل ہے جس سے نہ صرف جنگلات کی تباہی کا سبب بن رہا ہے بلکہ انسان دوست ماحول کو نقصان پہنچ رہا ہے ۔



کوئٹہ، راہزنوں کی فائرنگ سے دوسگے بھائی زخمی

| وقتِ اشاعت :  

۔ — فائل فوٹو

کوئٹہ: کوئٹہ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو بھائی زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق منگل کی صبح اسمنگلی روڈ پر سوئی سدرن گیس کمپنی کے دفتر کے قریب نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل پر گھر سے دفتر جانے والے دو بھائیوں کو اسلحہ کے زور پر روکا اور موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی۔