نیب لاہور نے ایک سال میں پلی بارگین کے تحت 1991ملین کی وصولی کی

| وقتِ اشاعت :  


 لاہور: قومی احتساب بیورو(نیب) لاہور نے ایک سال کے دوران ملزمان سے  پلی بارگین کے تحت 1991ملین کی وصولی کی جب کہ اِن ڈائریکٹ وصولی کے طور پر 5 ارب مالیت سے زائد کی ریکارڈ وصولی کی ۔



ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کیلئے پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے، اسلم بھوتانی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان سے رکن قومی اسمبلی محمداسلم بھوتانی نے کہا ہے کہ ملک میں عدم استحکام کیلئے کچھ عناصر منفی پروپیگنڈہ کر رہے ہیں وزیراعظم عمران خان کو عوام نے مینڈیٹ دیا ہے اس لئے انہیں اور پارلیمنٹ کو اپنی مدت پوری کرنی چاہئے تاکہ ملک اور قوم کے دیرینہ مسائل حل ہوسکیں، وزیراعظم عمران خان بلوچستان کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اورمسائل کے حل کیلئے سنجیدگی کے ساتھ اقدامات اٹھارہے ہیں۔



کوئٹہ، کرسمس پرسیکورٹی ودیگر تیاریوں کے حوالے سے اجلاس

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: صوبائی وزیر داخلہ میر سلیم احمد کھوسہ کے زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں 25 دسمبر کو آنے والے عیسائی اقلیتی برادری کے تہوار کی مناسب سے سیکیورٹی صورتحال اور دیگر پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔ 



سی پیک مغربی روٹ کی فیزیبلٹی پر غورکیا جارہا ہے ، وزارت منصوبہ بندی

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد : وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات کے ترجمان نے کہا ہے کہ مغربی روٹ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کا حصہ ہے اور اسے خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے کم ترقی یافتہ علاقوں کی ترقی کو یقینی بنانے کے لئے جلد از جلد مکمل کیا جائے گا۔