ڈیرہ مرادجمالی: حکومت کی جانب سے ترقی اور خوشحالی کے بلند وبانگ دعوے ہمیشہ سے ہوتی چلی آرہی ہے اور عوام کے مسائل حل کرنے کے گیت گانا حکمرانوں کا اقتدار کو طول دینے کا عمل ہے مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے آج کے اس جدید دور میں بھی ڈیرہ مراد جمالی شرقی،اورغربی کے عوام گوناں گو مسائل سے دوچار ہیں سردی ہو یا گرمی گیس کا فقدان کا رونا رویا جاتا ہے ۔
کراچی: پاکستان پیٹرولئیم لمیٹڈ (پی پی ایل ) نے اپنے شراکت داروں گورنمنٹ ہولڈنگز (پرائیویٹ ) لمیٹڈ (جی ایچ پی ایل) اور ایشیا ریسورسز آئل لمیٹڈ (اے آر او ایل) کے ساتھ مل کر ضلع سانگھڑ، صوبہء سند ھ میں واقع گمبٹ ساؤتھ بلاک(2568-18 ) کے دریافتی کنوئیں ہدف X-1 (ST)سے گیس اور کنڈنسیٹ کی دریافت کا اعلان کر دیاہے۔
کوئٹہ: ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے زیر حراست ملزم کی تشدد کے نتیجے میں موت کے الزام میں ایس ایچ اوشالکوٹ قادرقمبرانی سمیت ایگل سکواڈ کے 8اہلکاروں کو معطل کرکے محکمانہ انکوائری کا حکم جاری کردیا۔
اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی کا کہنا ہے کہ حکومت نے غربت کے خاتمے کے لئے ادارہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام آباد میں وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے شہزاد اکبر کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ حکومت نے غربت کے خاتمے کے لئے ادارہ بنانے کا… Read more »
تربت: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی چیئرمین نزیر بلوچ نے کہا ہے بلوچ سازشوں کے تحت ایک دفعہ پھر قومی سیاسی عمل کے خلاف تقسیم در تقسیم کے عمل کو پروان چڑھانے کے لئے مخصوص ایجنڈے کو تقویت دیا جارہا یے جس میں قومی سیاسی عمل کے مخالف سابقہ عناصر ایک دفعہ پھر متحرک ہوچکے ہے ۔
کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی سعید احمد ہاشمی نے سی پیک میں مغربی روٹ کے حوالے سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی خسروبختیار کے بیان پر گہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے بیان سے مغربی روٹ کے حوالے سے بلوچستان کے عوام کے خدشات درست ثابت ہوئے ہیں۔