تربت سمیت مکران بھر کی بجلی کے تعطل کو 3 ہفتے گزر گئے ،بحالی کا کوئی امکان نظر نہیں آ رہا

| وقتِ اشاعت :  


تربت : تربت سمیت مکران بھر بجلی کے تعطل کو تین ہفتے گزر گئے، ڈپٹی کمشنر کیچ کی جانب سے ممکنہ درستگی کی تاریخ بھی گز گئی مگر ایران سے بلا تعطل بحالی ممکن نا ہوسکی۔ جیکی گور گریڈ اسٹیشن سے مکران کو سپلائی کی جانے والی بجلی گزشتہ تین ہفتوں سے ایران نے بند کردیا ہے ۔



قومیت لسانیت اور تقسیم در تقسیم سے ملک و صوبہ ترقی نہیں کرسکتا ، سعید ہاشمی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی سعید احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ گزشتہ ستر سالوں سے لیکر اب تک بلوچستان کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں میں زیادہ قصور بلوچستان سے منتخب ہونے والے اپنے اراکین پارلیمنٹ کا ہے پوری ذمہ داری سے ہر فورم پر سابقہ حکومتوں کی مجرمانہ غفلت ثابت کرنے کے لیے تیار ہوں ایسے حالات میں مرکز پنجاب یا لاڑکانہ کی لیڈر شپ سے کیا گلہ کریں قومیت شناخت کے لیے ہے ۔



بلوچستان کی ترقی اور امن وامان کے لئے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لائیں گے ،سردار یار محمد رند

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے کہاہے کہ اگر عوام نے خدمت کا موقع دیا اور اللہ کے حکم سے اگر منتخب ہوئے تو بلوچستان کے ہر ڈویژن میں بہترین یونیورسٹیز ، ووکیشنل کالج ، اور نوجوانوں کے اعلی تربیتی مراکز بنائیں گے ۔



پی پی ایل کا لسبیلہ میں گیس کی دریافت کا اعلان

| وقتِ اشاعت :  


کراچی : پاکستان پیٹرولئیم لمیٹڈ ، جوحب بلاک(2566-4) کی آپریٹر ہے ، نے شراکت دار سندھ انرجی ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈکے ساتھ مل کر ضلع لسبیلہ ،بلوچستان میں واقع دریافتی کنوئیں حبX-1 سے گیس کی دریافت کا اعلان کردیا ہے ۔