تاجر نواز مینگل کے قاتلوں کو گرفتار کرلیا ، ایس ایس پی نصیر آباد

| وقتِ اشاعت :  


ڈیرہ مراد جمالی:ایس ایس پی نصیرآباد عرفان بشیر نے کہا ہے کہ ڈیرہ مراد جمالی سے اغوا اورمستونگ کے قریب قتل ہونے والے معروف تاجر رہنما حاجی محمد نواز مینگل کے کیس کے بارے میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حاجی محمد نواز مینگل کے اغواء میں ملوث 2 اہم ترین منصوبہ ساز سمندر علی اور بیگ محمد کو سخت جدوجہد کے نتیجے میں گرفتار کر لیا گیا ہے ۔



سی پیک منصوبہ ہماری کوششوں کے باعث ممکن ہوا ، احمد اقبال بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد:  گوادر بلڈرزاینڈ ڈویلپرز ایسوسی ایشن کے عہد ید اروں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان ملک کے سرمایہ کاروں سے ملیں اور ان کو درپیش مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرائیں۔



حب، موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

| وقتِ اشاعت :  


حب: دارو ہوٹل کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق متوفی کا تعلق صوبہ پنجاب سے بتایاجاتا ہے متوفی قابوس ہوٹل حب کے قریب رہائش پذیر تھے اور جام کالونی میں اسپئر پارٹس کا دوکان تھا ۔



سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنانا قابل مذمت ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کے باعث بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے اور عوام میں احساس تحفظ پیدا ہوا ہے، صوبے کے عوام ایف سی، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔