کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی( عوامی) کے مرکزی جنرل سیکرٹری وپارلیمانی لیڈر میر اسد بلوچ نے کہا ہے کہ اٹھارویں ترمیم تمام صوبوں کی ضرورت ہے اٹھارویں ترمیم میں مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کرینگے بلوچستان کی ترقی وخوشحالی کے لئے جدوجہد کرینگے ہم سی پیک اور ترقی کے خلاف نہیں ہم ترقی چا ہتے ہیں لیکن ترقی ایسے ہو جس سے ہم اقلیت میں تبدیل نہ ہو سی پیک کا دل گوادر ہے 56 ملین ڈالر لاہور سے کیوں شروع ہوئی ہے ۔
کوئٹہ: سابق وزیراعلیٰ چیف آف ساراوان اور رکن صوبائی اسمبلی نواب اسلم خان رئیسانی نے کہا ہے کہ ہم ساتھیوں کے ساتھ مشاورت کررہے ہیں کہ بلوچستان اسمبلی کا آئندہ اجلاس گوادر میں منعقد کیا جائے۔
کوئٹہ: کالا اور پیلا یر قان اسٹیر لائر نہ ہونے والے اوزاروں سے دانت نکوالنے کے ساتھ گندے عوامی باتھ رومز اور حجام کے ایک ہی بلیڈ کے بار بار استعمال کی وجہ سے پھیل رہا ہے کوئٹہ میں ہر دس مین سے 3 افراد پیلا یر قان ہو سکتا ہے ۔
کوئٹہ: سی ٹی ڈی بلوچستان نے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث کالعدم مذہبی تنظیم کے اہم دہشتگرد کو مستونگ میں ایک کارروائی کے دوران گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضے سے دھماکاخیز مواد اور اسلحہ بھی برآمد کیاگیا۔
اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اشتہارات پر حکومتی کنٹرول ختم کر رہے ہیں جب کہ زیراعظم نے وزارتِ اطلاعات کو میڈیا ہاؤسز کے بقایا جات ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔