پی بی 17بولان الیکشن کمیشن نے فریقین وریٹرننگ آفسر کو پیش ہونے کی ہدایت کر دی

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین سردار رضا ‘جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی اور جسٹس (ر)محمد ارشاد قیصرپر مشتمل الیکشن ٹریبونل نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی17 کچھی؍بولان میں مبینہ دھاندلیوں سے متعلق دائر درخواست کیلئے 5 ستمبر کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے فریقین اور ریٹرننگ آفیسر کو روبرو پیش ہونے کی ہدایت کردی جبکہ پیش نہ ہونے کی صورت میں بھی فیصلہ سنادیا جائے گا ۔



پسنی جیٹی کو کار آمد بنانے کیلئے چینی کمپنی کے ذریعے ڈریجنگ کرایا جائے گا، پروجیکٹ ڈائریکٹر

| وقتِ اشاعت :  


پسنی : پسنی جیٹی کی ڈریجنگ اور اسے دوبارہ فعال بنانے کیلیئے نو منتخب ایم این اے اسلم بھوتانی اور ایم پی اے گوادر حمل کلمتی کے زیر صدارت گوادر پورٹ کمپلکس میں اجلاس منعقد ہوا. اجلاس میں چائینہ اورسیسز پورٹ ہولڈنگ کمپنی کے زمہ داروں نے شرکت کی ۔