چمن، پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کیلئے چین سے خاردار تا برآمد

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان میں پاک افغان سرحد پر باڑ جلد مکمل کر لیا جائے گا پاک افغان سرحد پر خار دار تار چین سے منگوائی گئی تھی جو پاکستان پہنچ چکی ہے اور اس کی تنصیب کی کاکام جلد شروع کیا جائے گا تاہم تار نصب کرنے کا کام شروع کرنے کی حتمی تاریخ ابھی طے نہیں کی گئی ۔



نواز شریف اپنے گریبان میں جھانک لیں کر ان کی وجہ کی سزا مل رہی ہے، ظفر اللہ جمالی

| وقتِ اشاعت :  


جعفرآباد: سابق وزیراعظم و بزرگ سیاستدان میر ظفراللہ خان جمالی نے کہا ہے کہ بحیثیت وزیراعظم انہوں نے کوشش کی کہ تمام لیگی دھڑے متحد ہوں بدقسمتی سے اس وقت ن لیگ نے میرا ساتھ نہیں میاں نواز شریف کو کس گناہ کی سزا ملی وہ اپنا گریبان جھانک کر دیکھ لیں عدل و انصاف کا اختیار اللہ کے بعد عدالتوں کے پاس ہے معزز ججوں کے فیصلوں پر رائے زنی کرنے کی کسی میں جرات نہیں ہونی چاہئے عدالت اور فوج کو اپنا کام کرنے دیا جائے ۔



کوئٹہ،بی ایم سی انٹری ٹیسٹ کے متاثرین کا احتجاجی دھرناجاری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام بولان میڈیکل کالج کیلئے لیے جانے والے انٹری ٹیسٹ میں مبینہ بے ضابطگیوں کیخلاف طلباء وطالبات کا گزشتہ روز بھی کوئٹہ پریس کلب کے باہر احتجاجی دھرنا اور مظاہرؤں کا سلسلہ بدستور جاری رہا۔



جماعت الدعوہ اور فلاح انسانیت پر پابندی کے اقدامات کیے جا رہے ہیں، احسن اقبال

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کی قرار داد پر عمل درآمد کا پابند ہے اس لئے جماعت الدعوہ اور فلاح انسانیت پر پابندی کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔