کوئٹہ،رشوت لینے کے الزام میں کسٹم اہلکار گرفتار

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : ایف آئی اے نے رشوت لینے کے الزام میں کسٹم اہلکار کو گرفتار کرلیا۔ تفصیل کے مطابق ڈائریکٹرعبدالقادرکی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر کرائم سرکل رضوان اسلم کی نگرانی میں ایف آئی اے کی بلیلی کے قریب دوران چیکنگ ایک فلڈر کار سے لاکھوں روپے کی نان کسٹم پیڈ سگریٹ برآمد کی۔



رات 10بجے کراچی آنے والے موٹر سائیکل سواروں کو رینجرز نے واپس بلوچستان بھیج دیا

| وقتِ اشاعت :  


حب: کراچی رینجرز نے بلوچستان سے رات دس بجے موٹر سائیکلوں پر کراچی آنے والو ں کو روک کر واپس بلوچستان بھجوادیا رات دس بجے کے بعد کسی بھی شخص کو سنگل ،ڈبل یا فیملی سمیت موٹر سائیکل پر حب سے کراچی میں داخل ہونے نہیں دیا جاتا۔



نوشکی ،مسلح افراد کا سیکورٹی فورسز پرحملہ

| وقتِ اشاعت :  


نوشکی : نوشکی سلطان چڑھائی پر نامعلوم افراد نے سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر فائیرنگ کر دی جوابی فائرنگ سے حملہ آوار فرار ھو گئے۔ گزشتہ روز سیکورٹی فورسسز کی گاڑی کوئٹہ سے دالبندین جارہے تھے کہ نوشکی کے قریب سلطان چڑھائی پر نامعلوم افراد نے پہاڑوں سے فائرنگ شروع کر دی۔



جعلی ادویات کیس ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : ڈرگ کورٹ کوئٹہ کے چیئرمین عبدالمجید ناصر ،ممبران گل عالم خان اور ارسلاء خان نے غیر معیار ی،غیر رجسٹرڈ ،غیر ملکی اور بلالائسنس ادویات کی خرید وفروخت کے مقدمات میں نامزد 9ادویہ ساز کمپنیوں اور میڈیکل سٹور مالکان کے کیسز کے موقع پر عدم پیشی کی بناء پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے احکامات دے دئیے ہیں ۔



عمران خان نااہلی کیس؛ الیکشن کمیشن کے اختیارات پرسمجھوتہ نہیں ہوگا، سپریم کورٹ

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثارنے عمران خان کی نااہلی سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ الیکشن کمیشن عدالت یا ٹربیونل نہیں اوراس کے اختیارات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔