ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ کیخلاف کا احتجاج تیسرے روز بھی جاری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: کوئٹہ میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی کیخلاف ہزارہ برادری اور سیاسی جماعتوں کا احتجاج تیسرے روز بھی جاری ہے۔ ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی نے ریلی نکالی اور بلوچستان اسمبلی کے سامنے مظاہرہ کیا۔ 



کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپس کے باعث شاہراہ ٹریفک کیلئے بند

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :  کوئٹہ پریس کلب کے سامنے حالیہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کے بعد متاثرہ افراد اور بے روزگار نوجوانوں نے ہڑتالی کیمپس قائم کر دی گئی جس کے باعث پریس کلب کے سامنے گزرنے والے عدالت روڈ کو ہر خاص و عام ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا جس کے وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔



نواز شریف نے ہمیشہ ہمیں اسٹیبلشمنٹ سے لڑا کر خود ہاتھ ملا لیا، آصف زرداری

| وقتِ اشاعت :  


 لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف نے ہمیشہ ہمیں اسٹیبلشمنٹ سے لڑا کر خود ہاتھ ملا لیا اور ان کی ایسی ہی چال میں آکر اینٹ سے اینٹ والا بیان دیا تھا۔



بی این پی اسٹیبلشمنٹ کیساتھ روابط بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے، پشتونخوامیپ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی اسٹیبلشمنٹ کیساتھ اپنی سیاسی روابط بہتر کرنے کے لئے دوسروں پر تنقید کر رہے ہیں ا سٹیلبشمنٹ کی زبانی بھول کر عوامی خدمت ، وعدہ دراصل بی این پی کی جی حضوری کے سوا کچھ نہیں صوبے میں نفرت کیلئے انکا بیان ہی کافی ہے ۔



بلوچستان میں دہشتگردی کیخلاف ملکر کردار ادا کرنا ہوگا،سیدرضاآغا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان کی سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ بلوچستان بھر میں دہشت گردی کو ایک سیاسی جماعت نہیں روک سکتی دہشت گردی سے ہمارے 8ہزار سے زائد خاندان متاثر ہوئے ہیں صوبے کے مختلف علاقوں میں قتل و غارت گری کا بازار زور وشور سے جاری ہے۔



بلوچستان میں لوڈشیڈنگ سے زراعت تباہ ہو گئی ہے ،زمیندار ایکشن کمیٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: زمیندار ایکشن کے سیکرٹری جنرل حاجی عبدالرحمن بازئی نے کہا ہے کہ ملک میں بجلی کی پیداوار اٹھارہ ہزار میگاواٹ ہے صوبہ بلوچستان جس کا رقبہ نصف پاکستان ہے بجلی کا کوٹہ چھ سو میگاواٹ ہے کیا اس قلیل بجلی سے زراعت کو زندہ رکھا جا سکتا ہے ۔