کوئٹہ: صدر ممنون حسین کی کوئٹہ آمد کے موقع پر شہر کے ایک بڑے حصے کو بند کیاگیا۔ سڑکوں، دکانوں اور مارکیٹوں کے علاوہ سرکاری و نجی اسکولوں اوربنیادی مراکز صحت کے مراکز کو بھی بند رکھا گیا۔
لورالائی: جے یو آئی کے مرکزی رہنماء رکن قومی اسمبلی مولانا محمد خان شیرانی ،پارلیمانی لیڈر مولانا عبد الواسع، جمعیت کوئٹہ کے امیر سابق سینیٹر حافظ حمداللہ، سابق وزیر عین اللہ شمس، حاجی نواز کاکڑ، مولانا فیض اللہ، مولانا محمد عالم لانگو، حاجی مہمند ترین ، محمد طاہر خان اتمانخیل، مولوی عاصم لونی و دیگر نے مدرسہ مفتاح العلوم اسلامیہ میں جلسہ دستاربندی اور کنوبی میں پارٹی رہنماء سردار نقیب ا للہ زخپیل کے رہائش گاہ پر قبائلی عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علماء کے سواء پاکستان میں کوئی سیاست کے ابجد سے بھی واقف نہیں اور نہ ہی کوئی قانون دان قانون سے واقفیت رکھتا ہے ۔
گڑھی خدا بخش: پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل کر ہماری پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے جب کہ ان سے اب صلح نہیں ہوسکتی۔
وڈھ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق وزیر آعلی بلوچستان سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ جہاں کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں اس معاشرے میں ہسپتال ویران ہوتے ہیں ۔
کوئٹہ : قومی احتساب بیورو بلوچستان نے سابق ایکسین صنعت و حرفت عدیل انور و دیگرکے خلاف اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے کروڑوں روپے کی کرپشن کا ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کر دیا ہے۔
اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت نے فیض آباد دھرنا کیس میں نامزد تحریک لبیک کے رہنماؤں خادم رضوی، پیراقضل قادری، مولانا عنایت اللہ اور شیخ اظہر کو عدم حاضری پر اشتہاری قرار دے دیا۔