القدس سے متعلق امریکی اقدام پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب

| وقتِ اشاعت :  


نیو یارک / استنبول / قاہرہ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے اعلان کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا۔



حماس کا القدس سے متعلق امریکی اعلان پر نئی انتفاضہ تحریک چلانے کا اعلان

| وقتِ اشاعت :  


غزہ: فلسطین کی تنظیم حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے سے متعلق امریکی اعلان کے خلاف نئی انتفاضہ (جدو جہد آزادی) تحریک چلانے کا اعلان کردیا ہے۔ 



گیس پریشر میں کمی سے شہری عذاب میں مبتلا ہے، یونس بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: عوامی شکایات کے سلسلے میں گیس کی سپلائی کے متعلق ایک خصوصی اجلاس زیر صدارت ڈپٹ مےئر محمد یونس بلوچ منعقد ہوا اجلاس میں شہر کے مختلف علاقوں میں گیس پریشر کی کمی سے متعلق مختلف علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں نے اپنی اپنی شکایات پیش کیں ۔ 



نوشکی،خاتون سمیت دو افراد لاشیں برآمد

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: نوشکی سے خاتون سمیت دو افراد کی تشدد زدہ لاشیں ملی ہیں۔ لیویز کے مطابق نوشکی سے تقریباً 25کلومیٹر دور گری ڈاک کے ریگستانی علاقے میں دو افراد کی لاشوں کی موجودگی کی اطلاع ایک چرواہے نے دی۔ جس پر لیویز موقع پر پہنچی اور لاشوں کو سول ہسپتال نوشکی پہنچایا۔



شیرانی،ٹریفک حادثے میں چاک فوج کا اہلکار جاں بحق،دو اہلکاروں سمیت 4 زخمی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع شیرانی میں ٹریفک حادثے میں پاک فوج کا اہلکار جاں بحق جبکہ دو ایف سی اہلکار سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔ ڈھاڈر میں ٹریکٹر سے گر کر ایک شخص جاں بحق ، مچھ میں ٹریفک حادثے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ 



آلودہ پانی کیس: مراد علی شاہ کی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی

| وقتِ اشاعت :  


سپریم کورٹ آف پاکستان کی کراچی رجسٹری میں آلودہ پانی کی فراہمی اور نکاسی آب سے متعلق کیس کے سلسلے میں چیف جسٹس نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو شہریوں کے مسائل حل کرنے کی ہدایت جاری کردی جس پر انہوں نے عدالت کو یقین دلایا کہ مسائل جلد حل کر لیے جائیں گے۔



فوٹو جرنلسٹ بلوچستان کا محکمہ تعلقات عامہ کی تعیناتیوں میں مبینہ بے قاعدگیوں کے خلاف مظاہرہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : فوٹو جرنلسٹ بلوچستان کے صدر سینئر فو ٹو فرگرافر موسیٰ فرمان کی قیادت میں فو ٹو گرافروں نے منگل کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجا جی مظاہرے میں محکمہ تعلقات عامہ بلوچستان میں میرٹ کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے پروفیشنل تجربہ کار لو گوں کو نظراندازکر کے اپنے منظور نظر لو گوں کو تعیناتی کی مذمت کر تے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان، چیف جسٹس بلوچستان ، نیب حکام، صوبائی محتسب اعلیٰ سے مطالبہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس غیر قانونی اقداما ت کا نوٹس لیتے ہو ئے میرٹ کے خلاف بھرتیوں کو منسوخ کر کے میرٹ پر لو گوں کو بھرتی کیا جائے تاکہ فوٹو گرافروں میں پائی جانیوالی بے چینی ختم ہو سکے ۔مظاہرے میں سینئر فوٹو گرافروں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔