شمالی کوریا نے وائٹ ہاؤس پر میزائل برسانے کی تیاری کرلی

| وقتِ اشاعت :  


پیانگ یانگ: شمالی کوریا کے مختلف شہروں میں امریکا کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے حوالے سے پوسٹرز آویزاں کردیئے گئے ہیں جن پر امریکا سے فیصلہ کن جنگ اور امریکی ایوانِ صدر یعنی وائٹ ہاؤس پر ’’میزائلوں کی بارش‘‘ برسانے کا واضح عندیہ دیا گیا ہے۔



روہنگیا مسلمانوں پر مظالم عشروں کی نا انصافی کا نتیجہ ہیں، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

| وقتِ اشاعت :  


نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اونٹونیو گوتریس نے خبردار کیا ہے کہ میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام سنگین صورت حال اختیار کرتے ہوئے وسطی راکھائن کے علاقے تک پھیل سکتا ہے۔



کوئٹہ میٹروپولیٹن نے عمارت کی تعمیر سے قبل نقشہ جات کی منظوری کو لازمی قرار دے دیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے ایک پریس ریلیز کے مطابق عوام الناس کو مطلع کیا گیا ہے کہ کوئٹہ شہر میں کسی بھی قسم کی تعمیرات کے لئے نقشہ جات کی منظوری بلڈنگ کوڈ ایکٹ 1937ء کے تحت میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ سے پیشگی لینا ضروری ہے۔



لاہور سے اغواء ہونیوالے ترک ماہر تعلیم کو بچوں سمیت بازیاب کرایا جائے ،پاک ترک اساتذہ کا مطالبہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: پاک ترک سکول کوئٹہ کے اساتذہ عثمان ارسلا خان اور نویدہ ارسلا خان نے کہا ہے کہ لاہور سے اغواء ہونیوالے ترک ماہر تعلیم کو بچوں سمیت بازیاب کرایا جائے اس واقعہ کے بعد ہم ذہنی طور پر خوف کا شکار ہے واقعہ کے ذمہ داران کے متعلق مزید حقائق سے فوری طورپر آگاہ کیا جائے اور ہمارے ساتھیوں کو درمیان میں واپس لایا جائے ۔



قمر مسعود ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات تعینات

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان کی بیورو کریسی میں اہم تقریاں و تبا دلے ،جمعرات کو محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے جاری کردہ اعلا میہ کے مطابق سیکر ٹری ایس اینڈ جی اے ڈی قمر مسعود کا تبا دلہ کر کے انہیں اید یشنل چیف سیکر ٹری منصوبہ بند ی و ترقیات تعینات کر دیا گیا ۔