بزدل دہشت گرد معصوم لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، آئی جی ایف سی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :انسپکٹرجنرل فرنٹیئرکوربلوچستان میجرجنرل شیر افگن نے کہاہے کہ معصوم عوام کو نشانہ بنانیوالے دہشتگردوں کو کیفرکردار تک پہنچانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کارلائے جائینگے ،وہ گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے مچھ میں آب گم کے قریب جعفرایکسپریس پر ہونیوالے بم دھماکے کے جائے وقوعہ کامعائنہ کررہے تھے



7اور10محرم کو کوئٹہ میں موبائل و انٹرنیٹ سروس بند کرنیکی سفارش

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:محکمہ داخلہ و قبائلی امور بلوچستان نے وفاقی وزارت داخلہ سے7اور10اگست کو کوئٹہ میں موبائل ،وائر لیس فون اوروائر لیس انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی سفارش کردی۔ محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق صوبائی محکمہ داخلہ نے وفاقی وزارت داخلہ اور چیئرمین پی ٹی اے کو ایک مراسلہ لکھا ہے



افغان مہاجرین کی واپسی اور بلوچ مہاجرین کی اپنے علاقوں میں آبادکاری یقینی بنایاجائے، بی این پی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : مردم شماری بلوچ عوام کی دوبارہ آبائی علاقوں میں آبادکاری اور مہاجرین کی واپسی تک قابل قبول نہیں بلوچستان نیشنل پارٹی کے 13اکتوبر کو گوادر 30اکتوبر کا پنجگور کے تاریخی جلسوں میں بلوچ مسائل کے حل کے حوالے سے آواز بلند کی جائے گی بی این پی حقیقی اور عملی جدوجہد کے ذریعے بلوچستان میں ناانصافیوں اور بلوچوں کو معاشی طور پر پسماندہ رکھنے کے حوالے سے عوام کوآگاہی دیں گے



کشمیریوں کو حق خودارادیت نہ دینے کے باعث خطے میں کشیدگی پھیل رہی ہے، پاکستان

| وقتِ اشاعت :  


نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹرملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ بھارت کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو ماننے سے انکار کررہا ہے اور یہی بات مقبوضہ کشمیر میں کشیدگی اور خطے میں تناؤ کی بڑی وجہ بنی ہوئی ہے۔



پاک-بھارت افواج مذاکرات جاری رکھیں، پینٹاگون

| وقتِ اشاعت :  


واشنگٹن: امریکا کے محکمہ دفاع (پینٹاگون) نے حالیہ پاک-ہندوستان کشیدگی پر اپنے پہلے بیان میں دونوں ممالک کی افواج پر زور دیا ہے کہ وہ تنازعات کے خاتمے کے لیے ایک دوسرے سے مذاکرات جاری رکھیں۔



خا لد لا نگو کی ریما نڈ میں مز ید تو سیع کر دی گئی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:احتساب عدالت کوئٹہ نے کرپشن کیس میں گرفتار سابق مشیر خزانہ خالد لانگو ، سابق صوبائی سیکریٹری خزانہ مشتاق احمد رئیسانی اور ٹھیکیدار سہیل مجید شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں انیس اکتوبر تک توسیع کردی۔



حکومت نے ٹراما سینٹر کو مکمل فعال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، چیف سیکرٹری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : چیف سیکریٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے ٹراما سینٹر کو مکمل طو رپر فعال کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور بہت جلد سینٹر میں جدید مشینری کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا جبکہ ٹراما سینٹر میں ڈاکٹروں پیرا میڈیکس اور دیگر عملے کو تعینات کردیا گیا ہے



کسی کو پاکستان زندہ بادکا نعرہ لگانے پر مجبور نہیں کیاجاسکتا، محمود خان اچکزئی

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ کسی کو پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا،کشمیریوں کو آزاد اور خود مختار ملک کیلئے تیسری آپشن دی جائے کو کشمیر آزاد ہو جائے گا،