سردار صالح بھوتانی کا اسپیکر بلوچستان بننے کا قوی امکان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: سردار صالح بھوتانی کا اسپیکر بلوچستان بننے کا قوی امکان، اگلے چند دنوں میں ن لیگ کی صوبائی قیادت اسپیکر کا فیصلہ کرے گی۔ن لیگ کے رکن اسمبلی سابق اسپیکر جان محمد جمالی کے استعفے کو 24 گھنٹے گزر گئے مگر تاحال نئے اسپیکر کا چناؤ عمل میں نہیں لایاگیا۔



صوبائی اسمبلی کا اجلاس بلوچستان کی خالی آسامیوں پر پنجاب کے لوگوں کو بھرتی کیا جارہا ہے، ارکان اسمبلی کا وفاق سے معاملہ اٹھانے کا مطالبہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی میر عبدالسلام بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کا وفاقی ملازمتوں میں جو کوٹہ ہے وہ نہیں دیا جارہاہے ان میں کسٹم پی آئی اے اور دیگر ادارے موجود ہے مگر اس میں بلوچستان کے پڑھیں لکھیں نوجوانوں کو ملازمتیں نہیں دی جارہی انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں کو وفاقی سطح کی آسامیوں پر تعیناتی سے نظر انداز کرنے کی پالیسی جاری ہے



بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آپریشن کیخلاف بی این ایف کی اپیل پر ہڑتال

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچ نیشنل فرنٹ (بلوچ راجی سنگر) کی جانب سے مشکے، قلات، مستونگ، منگچر و بلوچستان کے مختلف علاقوں میں تسلسل سے جاری آپریشنوں، گھروں کی لوٹ مار، خواتین و بچوں پر تشدد اوردرجنوں نہتے بلوچ شہریوں کی شہادت کے خلاف دی جانے والی ہڑتال کی کال پر آج بلوچستان بھر میں شٹر داؤن و پہیہ جام ہڑتال رہی۔



سانحہ صفورا کے4ملزمان گرفتار،واقعہ فرقہ واریت ہے ، را ،ملوث نہیں ملزمان نے سبین محمود کے قتل کا اعتراف بھی کرلیا

| وقتِ اشاعت :  


کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے سانحہ صفورہ کے ماسٹر مائنڈ اور سبین محمود سمیت قتل کی دیگر وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو سندھ پولیس اور صوبائی حکومت کی شاندار کارنامہ قرار دیتے ہوئے پولیس افسران اور عملے کیلئے 5کروڑ روپے کے انعام کا اعلان کیا ہے



ژوب اور آواران میں سرچ آپریشن کمانڈر سمیت2شدت پسند ہلاک4گرفتار کرلئے، ایف سی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : فرنٹیئرکوربلوچستان کا ژوب کے علاقے مرغہ کبزئی میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان اور آواران کے علاقے مشکے میں کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن فرنٹ کے شرپسندوں کیخلاف سرچ آپریشن،کارروائی کے دوران ژوب میں شدت پسندوں کے 05خفیہ ٹھکانے تباہ،



مستونگ و قلات آپریشن میں لوگوں کو گھروں سے اٹھارکرقتل کرکے دہشتگرد قرار دیاجارہا ہے، سردار کمال خان بنگلزئی

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد : نیشنل پارٹی کے سردار کمال خان بنگلزئی نے کہا ہے کہ مستونگ اور قلات اضلاع میں آپریشن کے دوران جو لوگ مارے جارہے ہیں ان کو دہشت گرد قرار دیا جارہا ہے۔ قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ میرا حلقہ ہے لوگوں کو گھروں سے اٹھایا جارہا ہے



سندھ میں گورنر راج لگے گا اور نہ ہی وزیراعلیٰ تبدیل ہوگا، آصف علی زرداری

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد کسی صوبے میں گورنرراج لگانا آسان نہیں لہٰذا سندھ میں گورنر راج لگ رہا ہے اور نہ ہی وزیراعلیٰ کو تبدیل کیا جائے گا۔
زرداری ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے آصف علی زرداری کا کہنا تھا



پاک چین اقتصادی راہداری سے متعلق بلوچستان اسمبلی کی قرارداد پرعملدرآمد کیاجائے،اے پی سی کا اعلامیہ

| وقتِ اشاعت :  


کو ئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام منعقدہ کل جماعتی کانفرنس کے اعلامیہ میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے تحفظات دور کرکے پاک چین اقتصادی راہدری کے اصل اور مختصر ترین روٹ کو بحال کیا جائے اس سلسلے میں بلوچستان اسمبلی کی قرارداد پر عمل درآمد کرایا جائے۔



قلات، سرچ آپریشن دوسرے روز بھی جاری رہا کارروائی میں بی آراے کمانڈر ماراگیا، ایف سی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: فرنٹےئر کور بلوچستان کا قلات کے علاقے جوہان میں وسیع پیمانے پر شرپسندوں کیخلاف سرچ آپریشن دوسرے دن بھی جاری رہا۔ژوب کے علاقے لہری میں خفیہ اطلاع پرسرچ آپریشن،01مبینہ دہشتگرداسلحہ سمیت گرفتار۔ حب میں لیڈاچیک پوسٹ پر کارروائی14490 لیٹرایرانی ڈیزل قبضے میں لے لیا