اورکزئی میں’دولتِ اسلامیہ‘ کے حملے میں تین اہلکار ہلاک

| وقتِ اشاعت :  


پاکستان میں وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقے اورکزئی ایجنسی میں حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز پر ہونے والے ایک حملے میں کم سے کم تین اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے ہیں۔
مقامی اہلکاروں کے مطابق یہ واقعہ سنیچر کی رات وسطی اورکزئی ایجنسی کے علاقے کاشہ میں پیش آیا۔



ڈیرہ بگٹی اور لورالائی میں آپریشن ا،ایک شخص جاں بحق طالبان کمانڈر سمیت7افراد گرفتار

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع لورالائی اور ڈیرہ بگٹی میں تین مختلف کارروائیوں میں خفیہ اداروں اور ایف سی نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈر اور چار غیر ملکیوں سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ڈیرہ بگٹی میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص مارا گیا



گوادر بندرگاہ کو مکمل طور پر فعال بنایا جائے گا میرانی ڈیم کے متاثرین میں ڈیڑھ ارب تقسیم کرچکے،اسحاق ڈآر

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بلوچستان میں اٹھارہ نئے پاسپورٹس آفسز کا قیام عمل میں لایا جائے گا ، میرانی ڈیم کے متاثرین میں ڈیڑھ ارب روپے تقسیم کئے جاچکے ہیں



کچی کینال منصوبے کا پہلا مرحلہ جون تک مکمل کرلیاجائے احسن اقبال کی واپڈا کو ہدایت

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے واپڈا کو کچی کینال منصوبے کا 400 کلو میٹر کا طویل پہلا مرحلہ موجودہ سال جون کے آخر تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے



ڈاکٹر مالک کی اسحاق ڈار سے ملاقات میرانی ڈیم متاثرین کیلئے معاوضے کا مطالبہ میرانی ڈیم کے متاثرین کے نقصانات کا جائزہ اور معاوضہ دینے کیلئے کمیٹی قائم

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے بدھ کی صبح وزیر خزانہ سنیٹر اسحق ڈار سے ملاقات کی اس موقع پر وزیراعلیٰ نے وزیر خزانہ کی توجہ میرانی ڈیم کے متاثرین کو زرتلافی ( معاوضہ ) کی ادائیگی کے دیرینہ مسئلہ کی جانب مبذول کراتے ہوئے کہا کہ 2007کے سیلاب نے علاقے میں گھروں کو ناقابل تصور نقصان پہنچایا جس سے مقامی آبادی بری طرح متاثر ہوئی



نوشکی میں سول آبادی پر بمباری کی جارہی ہے، مستونگ کے علاقے محاصرے میں ہیں، بی آرپی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچ ریپبلکن پارٹی کے مرکزی ترجمان شیر محمد بگٹی نے کہا ہے شہدائے مرگاپ کی چھٹی برسی کے موقع پر 9 اپریل کو بلوچستان بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی جائیگی فورسز نے بلوچ نسل کشی بلوچستان بھر میں مزید تیز کردی ہے گزشتہ روز مستونگ اور نوشکی میں وسیع آپریشن کیا گیا



بلوچستان میں امن کا سورج طلوع ہوچکا ہے پاکستان آزاد ملک ہے آزادی کے نام پر لوگوں کو قتل کرنا کہاں کی دانشمندی ہے ،جنرل ناصر جنجوعہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: کمانڈرسدرن کمانڈلیفٹیننٹ جنرل ناصرخان جنجوعہ نے کہاہے کہ پاکستان ایک آزادریاست ہے آزادملک میںآزادی کے نام پرناحق لوگوں کوقتل کرناکہاں کی دانشمندی ہے بلوچستان میں امن کاسورج طلوع ہوگیاہے پہاڑوں میں زندگی ضائع کرنے کی بجائے صوبے کی ترقی وخوشحالی پرصرف کیاجائے ان خیالات کااظہارانہوں نے ایوب اسٹیڈیم میں اسپورٹس فیسٹیول کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاا



کوئٹہ ،تربت ،مستونگ اور حب میں آپریشن کرکے5افراد کو ہلاک متعدد گرفتارکرلئے،ایف سی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: فرنٹےئرکوربلوچستان کا خفیہ اطلاع پر مستونگ علاقے کردگاپ میں دہشت گردوں کیخلاف سرچ آپریشن۔ کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم بی آر اے کے05انتہا ئی مطلوب دہشت گردہلاک اور06زخمی۔



خاران ، ڈسٹرکٹ کونسل چیئرمین کو نامعلوم افراد نے ساتھی و محافظ سمیت اغواء کرلیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع خاران کے ڈسٹرکٹ کونسل چیئرمین کو ساتھی اور محافظ سمیت نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا۔ لیویز کے مطابق واقعہ خاران کے نواحی علاقے پتکن میں پیش آیا