فوجی قیادت کی مقبولیت سیاستدانوں اور جمہوری قوتوں کی ناکامی ہے، حاصل بزنجو

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے سربراہ و سینیٹر میرحاصل خان بزنجو نے کہا ہے کہ فوجی قیادت کی مقبولیت سیاستدانوں اور جمہوری قوتوں کی ناکامی ہے مری معاہدے پر زبان دی ہے اس کے پابند ہیں تاہم حتمی فیصلہ وزیراعظم میاں نوازشریف کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کیا



ہتھیارحوالے کرنا ہماری قومی روایات ، اقتدار اور عزت و وقار کے منافی ہے، ڈاکٹر مالک بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ انگریز دورسے لیکر آج تک کی تاریخ میں لیویز فورس کی بہادری، قربانی اور جانفشانی سے عبارت ہے، ہتھیار حوالے کرنا ہماری روایات، اقدار اور عزت ووقار کے منافی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاک آرمی کی جانب سے کمانڈوز کی تربیت پانے والے 250لیویز اہلکاروں کی



ایپکس کمیٹی رپورٹ سے ثابت ہوا کہ بلوچستان میں انسانی حقوق کی پامالی میں ادارے ملوث ہیں بی ایس او آزاد

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد کے مرکزی ترجمان نے بلوچستان میں ایک سال کے دوران ہونے والے کاروائیوں کے ’’ایپکس کمیٹی‘‘ کی رپورٹ پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاستی اداروں نے آدھا سچ بول کر یہ ثابت کردیا ہے کہ بلوچستان میں انسانی حقوق کی پامالیوں میں ریاستی ادارے براہِ راست ملوث ہیں۔



بنگالیوں کی طرح بلوچوں کو بھی الگ کیاجارہا ہے ،ساحل وسائل پر اختیاردیئے بغیر گوادر کاشغر منصوبہ قبول نہیں، اخترمینگل

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان کی سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے کہاہے کہ گوادرکاشغراقتصادی راہداری کے منصوبے کوتبدیل کیاگیاتویہ انتہائی خطرناک اوربھیانک صورتحال اختیارکریگی یہاں حکمرانوں نے اپنے مفادات کیلئے بنگالیوں کوالگ کیااب باری باری بلوچوں اورپشتونوں کوبھی الگ کرنے کی کوشش کررہے ہیں



اندرون بلوچستان ایف سی کی کارروائیاں ، 2افراد ہلاک،7گرفتار ، پنجگور شہر پر راکٹ حملے ، اے سی نال کی گاڑی پر فائرنگ ، لیویز اہلکار جاں بحق

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ+اندرون بلوچستان: اندرون بلوچستان ایف سی کی مختلف کارروائیوں میں دو افراد ہلاک، سات افراد گرفتار، فائرنگ کے دیگر واقعات میں لیویز اہلکار جاں بحق، تین افراد زخمی، تفصیلات کے مطابق پنجگور شہر میں یکے بعد دیگرے 6راکٹ فائر جبکہ خداباد ان میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی



ڈیورنڈ لائن کی کھدائی کا ٹھیکہ اگرکسی نے مجھ پر ثابت کردیا تو پشتونخواوطن کو چھوڑنے کو تیارہوں، محمودخان اچکزئی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ ورکن قومی اسمبلی محمودخان اچکزئی نے کہاہے کہ اگرپاکستان میں تمام اقوام کوبرابری کی بنیاد پرحقوق دئیے جائیں تویہ ملک تاقیامت تک قائم رہ سکتاہے پانی کامعاہدہ نہ پہلے تسلیم کیااورنہ ہی آئندہ تسلیم کریں گے کیونکہ اس معاہدے میں پشتون وطن کومکمل طورپرنظرانداز کیاگیاہے



آواران میں قائم مقام اسپیکر قدوس بزنجو کے گاؤں پر راکٹوں سے حملہ، درجنوں گھروں کو نقصان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع آواران میں نامعلوم افراد نے بلوچستان اسمبلی کے قائمقام اسپیکر عبدالقدوس بزنجو کے گاؤں پر حملہ کردیا اور راکٹوں سے حملہ کرکے عبدالقدوس بزنجو کے آبائی گھر سمیت درجنوں گھروں کو نقصان پہنچایا۔ لیویز تحصیلدار عبدالغفور شاہ کے مطابق واقعہ جمعہ کی علی الصبح آواران کی تحصیل جھاؤ کے نواحی علاقے شندی میں پیش آیا



حکومت پاکستان نے گوادر میں چین کو43سالہ لیز پر دو ہزار ایکڑ اراضی دیدی

| وقتِ اشاعت :  


لندن : چین نے پاکستان سے گوادر میں 43 سال کی لیز پر 809 ہیکٹر زمین حاصل کرلی۔برطانوی دفاعی جریدے ’آئی ایچ ایس ‘کی رپورٹ کے مطابق گوادر بندر گاہ پر پہلے فری اقتصادی زون کی تعمیر کے لئے چین نے پاکستان سے 43 سال کے لئے 809 ہیکٹر(1999ایکڑز) زمین لیز پر حاصل کرلی ہے۔



بدعنوانی میں ملوث ڈی سی ڈیرہ بگٹی سمیت دو افسران کو قید وجرمانے کی سزا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: کوئٹہ کی احتساب عدالت نے بدعنوانی ثابت ہونے پر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی سمیت دو سرکاری افسران کو مجموعی طور پر آٹھ سال قید بامشقت ور آٹھ کروڑ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔موجودہ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی اور سابق ڈپٹی ڈائریکٹر خوراک سریاب گودام اسد اللہ کاکڑ اور فوڈ گرین سپروئزار سریاب گودام غلام سرور پر الزام ہے