عوام سے الیکشن میں کئے وعدوں کی تکمیل کا سلسلہ جاری ہے، صادق عمرانی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ / ڈیرہ مراد جمالی: پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر صوبائی وزیر ایریگیشن میر محمد صادق عمرانی نے کہا ہے کہ ہم نے ڈیرہ مراد جمالی کے عوام سے الیکشن میں کیئے گئے وعدوں کی تکمیل کا سلسلہ جاری ڈیرہ مراد جمالی شہر میں ڈھائی ارب روپے کی لاگت سے ماسٹر پلان کا افتتاح کردیا گیا ہے جلد ہی کام شروع ہو جائیں گے ،گزشتہ دو سالوں میں 100 سے زائد لوگوں کو روزگار کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے۔



کوئٹہ میں صفائی کی مجموعی کارکردگی جانچنے کیلئے غیرجانبدار انہ سروے کر ایا جائیگا،سرفراز بگٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں صفائی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا



بلوچستا ن میںکراچی، کوئٹہ چمن کی813کلو میٹر طویل پا کستان ایکسپر یس وے 2سا ل میں مکمل ہو گا ،وفا قی وزیر موا صلا ت

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ+اسلام آباد: فاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کراچی، کوئٹہ چمن کی813کلومیٹر طویل پاکستان ایکسپریس وے این 25کو 2 سال میں مکمل کرے گاجس کے لئے ابتدائی طور پر کام کا آغاز ہو چکا ہے۔ اس امر کا اظہار انہوں نے گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے اسلام آباد میں اْن سے ملاقات کی۔



معرکہ حق کے بعد جہازوں کے اتنے آرڈر مل رہے ہیں کہ 6 ماہ میں آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہنےکی پوزیشن میں ہوں گے، وزیردفاع

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ مئی 2025ء کے پاک بھارت تنازع میں پاکستانی فضائیہ کی شاندار کارکردگی کی وجہ سے دنیا بھر سے دفاعی ساز و سامان کے آرڈرز مل رہے ہیں، جس سے معاشی صورتحال میں بہتری آ سکتی ہے اور ہو سکتا ہے چھ ماہ بعد پاکستان کو آئی ایم ایف کی مالی امداد کی ضرورت ہی نہ پڑے۔



دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،چینی وزیر داخلہ کی محسن نقوی سے ملاقات

| وقتِ اشاعت :  


وزیر داخلہ محسن نقوی کی چینی ہم منصب وانگ ژاو ہونگ سے ساڑھے تین گھنٹے طویل ملاقات ہوئی جس میں پاک چین دوطرفہ تعلقات اور انسداد دہشت گردی سے متعلق مشترکہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔



‘قومی زبان اردو ہے، اگلی بار انگلش میں تقریر ہوئی تو غصہ آجائے گا’، وزیراعلیٰ کے پی وائس چانسلر کی تقریر پر ناخوش

| وقتِ اشاعت :  


پشاور:  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی  شہید بےنظیربھٹو ویمنز یونیورسٹی کی وائس چانسلر کی انگلش میں تقریر  پر برہم ہوگئے، آئندہ اردو میں تقریر کرنے کا حکم دے دیا۔



عوام کے ٹیکس کا پیسہ عوام کی سہولیات پر خرچ کرنا ضروری ہے،کوئٹہ کی صفائی پر کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں صفائی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا اجلاس میں مشیر بلدیات نوابزادہ بابا امیر حمزہ زہری، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات زاہد سلیم، پرنسپل سیکرٹری بابر خان، سیکرٹری خزانہ عمران زرکون، کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہ زیب کاکڑ، پروجیکٹ ڈائریکٹر کوئٹہ ڈویلپمنٹ پروجیکٹ رفیق بلوچ، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے سی ای او ڈاکٹر فیصل خان ، صفا کوئٹہ کے حکام سمیت سمیت متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی



قوم کو اعتماد میں لے کر آپریشنز کریں، سچ میں دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہےتو آکر ہمارے ساتھ پالیسی بنائیں،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی

| وقتِ اشاعت :  


شہید بینظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا ہم نے پاکستان کیلئے بار بار قربانیاں دی ہیں اور پھر بھی دیں گے۔