بلوچستان اسمبلی کی موجودہ عمارت مہندم، نئی عمارت تعمیر کی جائیگی، اسپیکر بلوچستان اسمبلی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :  بلوچستان حکومت نے بلوچی خیمے گدان کی طرز پر فن تعمیر کی شاہکار صوبائی اسمبلی کی عمارت کو گراکر نئی عمارت تعمیر کرنے کا فیصلہ کرلیا صرف 37سال قبل ہی تعمیر ہونے والی اس عمارت کی دوبارہ تعمیر کیلئے صوبائی حکومت نے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں پانچ ارب روپے رکھ دئیے



صوبے میں اعلیٰ تعلیم کا فروغ حکومت کی ترجیح ہی نہیں،اکیڈمک اسٹاف

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن جامعہ بلوچستان کے زیراہتمام جامعہ بلوچستان و ریسرچ سینٹرز کو درپیش سخت مالی و انتظامی بحران کے مستقل حل کیلئے دسویں روز بدھ کو بھی جامعہ بلوچستان کے اساتذہ کرام نے علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ جامعہ بلوچستان کے مین گیٹ کے سامنے حصہ لیا۔



آئینی ترامیم بند دروازوں کے پیچھے نہیں اتفاق رائے سے ہونی چاہئے، محمود خان اچکزئی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : تحفظ آئین پاکستان موومنٹ اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ملک کے مسائل کا حل نئے انتخابات، پارلیمنٹ اور قانون کی بالادستی، اداروں کی عدم مداخلت سے ہی ممکن ہوگا اسپیکر کی سربراہی میں بننے والی کمیٹی پارلیمنٹ کے مسائل کے حل کی طرح نئے صاف اور شفاف انتخابات کے لئے اپنا کردار ادا کرسکتی ہے آئین کاغذ کا ٹکڑا نہیں بلکہ ایک مقدس دستاویز ہے



پولیو مہم کے دوران فرائض سر انجام نہ دینے والے محکمہ صحت کے ملازمین کو نوکری سے برخاست کیا جائیگا، چیف سیکرٹری بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت صوبے میں پولیو کے خاتمے کے حوالے سے بدھ کے روز یہاں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں گذشتہ مہم کی پیش رفت اور آنے والے مہم کے حوالے سے چند ایک اہم فیصلے کیے گئے۔



مجھے ورغلاء کے پہاڑوں پر لے جایا گیا،بہت بڑا گناہ کررہی تھی حکومت کی وجہ سے بچ گئی،عدیلہ بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : تربت سے گرفتار خودکش حملہ آور خاتون عدیلہ بلوچ اور اس کے والدین نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں اور لاپتہ افراد کے والدین بھی حکومت کے پاس جائے تاکہ ان کے بچوں کو غلط راستے پر جانے سے بچایا جاسکے



بی این پی ایک سیکولر اور ترقی پسند سیاسی جماعت ہے ، غلام نبی مری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :  بلوچستان نیشنل پارٹی کے ممبر سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی و ضلعی صدر کوئٹہ غلام نبی مری نے کوئٹہ پریس کلب میں ایچ اے آر ڈی/ این ای ڈی کے زیر اہتمام منعقدہ کانفرنس میں شرکت کی جس کا موضوع “خواتین کے شہری اور سیاسی حقوق اور انتخابی اور جمہوری عمل میں ان کی شرکت اور شعر و شاعری میں سیاسی بیانیہ کا اظہار” تھا۔



خضدار قو می شا ہراہ پر ٹر یفک حا دثے میں 2افراد جا ں بحق

| وقتِ اشاعت :  


خضدار: قومی شاہراہ پر ایدھی چوک خضدار کے مقام پر تیز رفتار بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار دو افراد موقع پر جاں بحق ایک زخمی تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب رات گئے ایدھی چوک خضدار کے مقام پر تیز رفتار مسافر کوچ کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار دو افراد نثار احمد ولد محمد خان قوم مردوئی ساکن خضدار اور سعید احمد ولد محمد رمضان قوم غلامانی ساکن ساسول موقعہ پر جاں بحق



وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی صوبے میں ترقی چاہتے ہیں،ترجمان شاہد رند

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: حکومت بلوچستان کے ترجمان شاہد رند نے کہا ہے کہ اگر وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اسٹیبلشمنٹ کے پسندیدہ شخصیت ہے تو سردار اختر مینگل یہ بھی بتائے کہ صادق سنجرانی کی کیا حیثیت ہے لاپتہ افراد کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعلی کے حلف برداری کے موقع پر واضح الفاظ میں کہا تھا کہ اس حوالے سے ایک پارلیمانی کمیٹی بنائیں گے