بلوچستان اسمبلی اجلاس میں ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مکران کی ٹرانسپورٹ کافی دنوں سے بند ہے، جس کی وجہ سے لوگ شدید پریشان ہیں۔ حکومت ذمہ داران سے مطالبہ ہے کہ یہ مسئلہ فوری حل کیا جائے۔
روزنامہ آزادی | وقتِ اشاعت :
بلوچستان اسمبلی اجلاس میں ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مکران کی ٹرانسپورٹ کافی دنوں سے بند ہے، جس کی وجہ سے لوگ شدید پریشان ہیں۔ حکومت ذمہ داران سے مطالبہ ہے کہ یہ مسئلہ فوری حل کیا جائے۔
روزنامہ آزادی | وقتِ اشاعت :
بلوچستان اسمبلی اجلاس: اصغر رند اور مولانا ہدایت الرحمن نے اپنے خطاب میں کہا گیاہے کہ دو ماہ سے مکران ٹرانسپورٹ مکمل بند ہے، جس سے عوام متاثر ہو رہی ہیں۔ چیک پوسٹوں پر بھتہ خوری ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے عوام خوار ہو رہے ہیں۔ ہم اسمگلنگ کی حمایت نہیں کرتے، مگر بھتہ خوری کیوں جاری ہے؟ —
روزنامہ آزادی | وقتِ اشاعت :
ظہور بلیدی نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعے میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں اور یہ انسانیت سوز واقعہ ایک منظم سازش کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے فتنہ ہندوستان ملوث قرار دیتے ہوئے وفاقی حکومت سے اس کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔
روزنامہ آزادی | وقتِ اشاعت :
بلوچستان اسمبلی اجلاس : وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے واقعہ پر علاقے کے عوام میں غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس فیملی کو نشانہ بنایا گیا وہ قابل مذمت ہے۔
روزنامہ آزادی | وقتِ اشاعت :
کوئٹہ:بلوچستان کے ضلع کیچ میں مسلح افراد کا گھر پر راکٹوں سے حملہ خاتون اور بچوں سمیت پانچ افراد جاں بحق، چار زخمی ہوگئے، ایک حملہ آور ہلاک ۔
روزنامہ آزادی | وقتِ اشاعت :
کوئٹہ:پاک افغان سرحدی شہر چمن میں مسلح افراد کی سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں پر فائرنگ تین اہلکار شہید ایک زخمی ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق بدھ کو چمن میں روغانی روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تین اہلکار لانس نائیک محمد وسیم،حوالدار محمد جمشید ، سپاہی قاسم ضیاء شہید جبکہ نائیک محمد قاسم زخمی ہوگیا ۔واقعہ کے بعد حملہ آورفرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر لاشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا ۔مزید کاروائی جاری ہے ۔
روزنامہ آزادی | وقتِ اشاعت :
کوئٹہ:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 23ویں اجلاس میں امن و امان، معاشی استحکام، زرعی اصلاحات، ادارہ جاتی بہتری اور عوامی فلاح سے متعلق اہم امور پر تفصیلی غور و خوض کے بعد متعدد اہم اور دور رس فیصلے کیے گئے ، وزیر اعلیٰ بلوچستان کے معاون شاہد رند نے دو روزہ کابینہ اجلاس کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ صوبائی کابینہ نے 31 جنوری کو بلوچستان میں پیش آنے والے دہشت گردی کے افسوسناک واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا،
روزنامہ آزادی | وقتِ اشاعت :
کوئٹہ:بلوچستان میں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ سیف سٹی اتھارٹی کے قیام کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ہے یہ اہم فیصلہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت منگل کو یہاں چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا جس میں سیف سٹی منصوبوں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا
روزنامہ آزادی | وقتِ اشاعت :
کوئٹہ:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پنجگور کے علاقے میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا کھلی دہشت گردی اور انسانیت سوز اقدام ہے، جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔وزیر اعلیٰ نے واقعے کی فوری، جامع اور شفاف تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ ملوث عناصر کی نشاندہی کر کے انہیں جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔
روزنامہ آزادی | وقتِ اشاعت :
کوئٹہ : ہر سال دنیا بھر میں 21 فروری کو “مادری زبان کا عالمی دن” منایا جاتا ہے، جس کا اعلان یونیسکو (UNESCO) نے بنگالی قوم کی اپنی زبان کے لیے جدوجہد کے اعتراف میں کیا تھا۔