فزیوتھراپی ایسوسی ایشن کا گرینڈ ہیلتھ الائنس کی حمایت کا اعلان

| وقتِ اشاعت :  


پاکستان فزیوتھراپی ایسوسی ایشن بلوچستان کے سیکٹر کی صدر، ڈاکٹر عمیر بلوچ، نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گرینڈ ہیلتھ الائنس کے تمام جائز مطالبات کی مکمل حمایت کرتے ہیں، اور ان کے ساتھ ہر فورم پر عملی تعاون کا عہد کرتے ہیں۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس گزشتہ چند ماہ سے بلوچستان میں صحت کے نظام کی بحرانی صورتحال، خراب حالت اور صحت کے شعبے کے تمام سیکٹرز اور پیرامیڈیکس کے مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے ان کے حقوق کی حفاظت کے لیے جرات مندانہ جدوجہد کر رہا ہے۔ پاکستان فزیوتھراپی ایسوسی ایشن بلوچستان پورے فزیو کمیونٹی کے ساتھ مل کر ان مطالبات کی تکمیل تک گرینڈ ہیلتھ الائنس کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔



زیارت،کوئٹہ سمیت بلوچستان میں برفانی طوفان اور بارش نے قہر ڈھا دیا، بجلی اور سڑکیں بند، نشیبی علاقے زیر آب

| وقتِ اشاعت :  


بالائی بلوچستان میں برفانی طوفان نے قہر ڈھا دیا۔ کوئٹہ، چمن، درہ کوژک، قلعہ عبداللہ اور زیارت سمیت کئی مقامات پر برفباری اور بارش ہوئی، زیارت شہر میں رات سے اب تک تین انچ برف پڑچکی ہے اور کئی سڑکیں بند ہوکر رہ گئی ہیں۔ این پچیس چمن، کوئٹہ، کراچی شاہراہ پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔



پر امن ریلی پر دھاواقابل نفرت عمل، فارم 47کی حکومت توہین آمیز رویہ پر استعفیٰ دے ، لشکری رئیسانی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : سینئر سیاست دان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کراچی میں پرامن ریلی پر سندھ پولیس کے کریک ڈان کو قابل نفرت عمل قرار دیتے ہوئے کہاکہ سمی دین محمد بلوچ بلوچستان کی بیٹی ہے وہ اپنے لاپتہ والد کی بازیابی کیلئے سالوں سے پرامن جدوجہد کر رہی ہے،



نوشکی ٹریفک حا دثے میں 2 افراد جاں بحق، 2زخمی

| وقتِ اشاعت :  


نوشکی:  نوشکی آر سی ڈی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ دو افراد جان بحق دو شدید زخمی کوئٹہ منتقل لیویز زرائع نے بتایا ہفتے روز چار بجے کیشنگی کے علاقہ گلنگور کے مقام پر آر سی ڈی شاہراہ کے دو گاڈیوں میں تصادم ہوا