ہوشاپ زیرو پوائنٹ پر دھرنا جاری

| وقتِ اشاعت :  


تربت:ہوشاپ زیرو پوائنٹ پر دھرنا جاری، مشتعل شخص نے مظاہرین پر گاڑی چڑھادی جس سے ایک. بچہ شدید زخمی ہوگیا۔ہوشاپ زیرو پوائنٹ پر سی پیک شاہراہ میں زمان جان اور عبدالحسن کو. منظر عام پر نہ. لانے کے خلاف جاری دھرنے پر آج صبح ایک مشتعل شخص نے ٹرک گاڈی چڑھائی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان (جہانزیب بلوچ سکنہ بالگتر) شدید زخمی ہوگیا۔



بلوچستان کے مختلف اضلا ع میں دوسرے روز بھی برفباری اور بارش

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:وادی زیارت، کان مہترزئی اورچمن سمیت بلو چستان کے مختلف اضلاع میں دوسرے روز بھی برفباری اور بارش ، سردی کی شدت میں اضافہ گیس کی بندش اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔



پشتونوں کو تقسیم اور ان کی آبائی زمینوں پر قبضہ کیا جا رہا ہے ،نواب جو گیزئی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :پشتونوں کو تقسیم کرکے اب ان کے آبائی زمینوں سے بیدخل کیا جارہاہے ، جو حکومت عوامی نہ ہو عوام کے حقیقی رائے ووٹ سے نہ بنی ہو وہ پر امن عوامی احتجاج کرنیوالوں پر لاٹھی چارج اور ظلم وستم کرتی ہے ، کاسی قبیلے کے احتجاج پر لاٹھی چارج ، انہیں گرفتار کرنے ان پر مظالم ڈھانے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ، نااہل جعلی حکومت اپنی منفی عوام دشمن ہتھکنڈوں سے باز آئے ہم ہر عوامی احتجاج کا حصہ ہیں اور عوام کر ہر دُکھ درد میں ان کے ساتھ ہیں ، زمینوں کے قبضے اور وسائل کے لوٹ مار کے خلاف آواز اُٹھاتے رہینگے۔



بی ایل اے ایک دہشتگرد تنظیم ہے اس سے بطور دہشتگرد تنظیم پیش آنا چاہیے،وزیر اعلی بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ وفاق سے صوبے کو بجلی اور گیس کی فراوانی کے حوالے سے درخواست کی ہے، شعبا ن سے اغواء ہونے والے افراد کو بی ایل اے نے اغواء کیا، مصور کاکڑ کا معاملہ اغواء برائے تاوان کا ہے ان کے خاندان سے رابطے میں ہوں،



بلو چستان اور اسلام آباد ہائیکورٹس میں ایڈیشنل ججز کیلئے نام جوڈیشنل کمیشن کوار سال

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد :اسلام آباد ہائیکورٹ میں 4 اور بلوچستان ہائیکورٹ میں 3 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے لیے 30 نام جوڈیشل کمیشن کو ارسال کردیئے گئے۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں 4 ایڈیشنل ججوں کی تعیناتی کے لیے 19 نام جوڈیشل کمیشن کو بھجوا دیے گئے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججوں کی تعیناتی کے لیے بھجواائے گئے ناموں میں 3 ڈسٹرکٹ سیشن ججز اور ایک ایڈیشنل سیشن جج کا نام بھی شامل ہے۔



گوادردھرنا جاری،حکومت مسائل کےحل میں سنجیدہ نہیں،آل پا رٹیز

| وقتِ اشاعت :  


گوادر:آل پارٹیز اتحاد کا احتجاجی دھرنا بیسویں روز میں داخل، بیسویں روز میں جلسہ۔ جلسہ عام میں خواتین کی بھی بڑی تعداد میں شرکت۔ ضلع بھر سے سیاسی جماعتوں کے مقامی کارکنوں کی احتجاجی دھرنا میں آمد اور بھر پور حمایت کا اعلان ، تفصیلات کے مطابق گوادر آل پارٹیز اتحاد کی جانب سے ساحلی علاقوں میں بدترین غیر قانونی ٹرالنگ، بارڈر ٹریڈ کو محدود کرنے ،



آل تفتان بس کو چرٹرانسپورٹرز الائنس کامزاکرات کے بعد ہڑتال ختم کر نے کا اعلا ن

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :آل تفتان بس کوچز ٹرانسپورٹرز الائنس نے مذاکرات کے بعد جاری کوئٹہ تفتان روٹ پر پہیہ جام ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج سے ٹرانسپورٹ معمول کے مطابق چلے گی وزیر اعلی بلوچستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ہمیں 15 دنوں میں مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے



بلوچستان میں ترقی وخوشحالی کیلئے تعلیم وصحت پر تو جہ دینے کی ضرورت ہے ،مولانا ہدایت بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :جما عت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ بلوچستان میں ترقی وخوشحالی اورامن کیلئے تعلیم وصحت پر توجہ دینے کی ضرورت ہے بلوچستان میںمعیاری تعلیم عام ،ہر ایک کی پہنچ میںکرنے کی ضرورت ہے بدقسمتی سے تعلیم کو مہنگا وکاروبار بنادیاگیا ہے



پی بی45 میں دھاندلی یا غیرشفافیت ہوئی تو بھر پور ردعمل دیں گے،جمعیت بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :امیر جمعیت علما اسلام بلوچستان سینیٹر مولانا عبدالواسع ،جنرل سیکرٹری مولانا آغا محمود شاہ ، اراکین مجلس عاملہ و پارلیمانی گروپ کے اراکین نے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ انتخابی عمل میں شفافیت جمہوری استحکام کی ضمانت اور جمہوری اصولوں کی فتح ہے عدالتی انصاف کے بعد حکومت کی جانب سے دوبارہ دھاندلی ناقابلِ برداشت ہوگی، جے یو آئی عوام کے حقِ رائے دہی کے دفاع میں سخت ردعمل دے گی۔



کونسلر کی نشست جیتنے کی اہلیت نہ رکھنے والے نے عوامی مینڈیٹ کو متنازعہ بنایا ، علی مددجتک

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور حلقہ پی بی 45کوئٹہ سے امیدوار حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ 5جنوری کا سورج پاکستان پیپلز پارٹی کی کامیابی کی صورت میں عوامی مینڈیٹ اور جمہوریت کی فتح کی نوید لیکر طلوع ہوگا،