ڈی سی کچھی نے لیویز کے رسالدار، نائب رسالدار سمیت 20 اہلکاروں کو معطل کر دیا

| وقتِ اشاعت :  


ڈیرہ مراد جمالی :ڈپٹی کمشنر کچھی نے لیویز کے رسالدار نائب رسالداروں سمیت بیس اہلکاروں کو معطل کر دیا انکوائری افسر اسسٹنٹ کمشنر مچھ مقرر ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ( ر) جمعہ داد خان مندوخیل نے رسالداروں نائب رسالداروں سمیت بیس لیویز اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا



بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، اس کے لوگ نہایت باصلاحیت، باہمت، محبِ وطن اور صوبے کا حقیقی سرمایہ ہیں، فیلڈ مارشل

| وقتِ اشاعت :  


چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے، تاہم اپنی علاقائی سالمیت پر کسی بھی قسم کی براہِ راست یا بالواسطہ خلاف ورزی کا مضبوط اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔



معیاری تعلیم روشن مستقبل کی ضامن ہے، پرو وائس چانسلر گوادر یونیورسٹی

| وقتِ اشاعت :  


گوادر:گوادر یونیورسٹی کی جانب سے نئے داخلہ لینے والے طلباء کے لیے ایک پُروقار تعارفی سیشن پاک-چائنا ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹیٹیوٹ (PCTVI) کے میر احمد بخش لہری آڈیٹوریم میں منعقد ہوا۔ سیشن کی صدارت پرو وائس چانسلر یونیورسٹی آف گوادر، پروفیسر ڈاکٹر سید منظور احمد نے کی۔ انہوں نے طلباء کو داخلے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ “آپ ان خوش نصیبوں میں شامل ہیں جو اعلیٰ تعلیم کے سفر کا آغاز کر رہے ہیں۔



سلمان خان کے جانب سے بلوچستان کو ایک علیحدہ ملک کے طور پر بیان کرنے پر پاکستانی سوشل میڈیا صارفین شدید برہم

| وقتِ اشاعت :  


بولی وُڈ اداکار سلمان خان کو سعودی عرب کے شہر ریاض میں منعقدہ ’جوائے فورم‘ کے دوران بلوچستان سے متعلق دیے گئے بیان پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔



گرلز ڈگری کالج نوشکی کی طالبات کا بی ایس پروگرام بندش کیخلاف احتجاج ،قومی شاہراہ پر دھرنا

| وقتِ اشاعت :  


نوشکی:گرلز ڈگری کالج نوشکی کی طالبات نے کالج میں بی ایس پروگرام کی بندش کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی ریلی گرلز ڈگری کالج سے شروع ہوکر پاک ایران قومی شاہراہ (این-40) پر پہنچی، جہاں طالبات نے نوشکی کراس کے قریب شاہراہ پر دھرنا دے کر ٹریفک کو معطل کردیا۔



“بدل دو نظام” اجتماع عام لاہور میں منعقد ہوگا، ہدایت الرحمن بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ”بدل دو نظام” اجتماع عام،جماعت اسلامی پاکستان23 ,22,21,نومبرمینارِ پاکستان لاہورمیں منعقدہوگااجتماع عام میں بلوچستان سے ہزاروں افرادمردوخواتین شرکت کریں گے امرائے اضلاع وسربراہان ذمہ داران اجتماع عام کی تیاری شروع کریں افرادکوتیاراوراجتماع عام کیلئے فنڈجمع کیاکریں اجتماع عام کاسلوگن ظلم کے ہر اقدام کو بدلو۔



دہشت گردی کو حقوق اور محرومی کے نام پر جنگ کا جواز نہ بنایا جائے ، بلوچوں کو دہشتگردی کے ذریعے لاحاصل جنگ میں جھونکا جارہا ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ میں دہشت گردوں کو ایک پیغام دینا چاہتا ہوں کہ وہ ہمیں سیاست سے روکنا چاہتے ہیں ہم کسی صورت آئین کے اندر رہتے ہوئے اپنی سیاست ترک نہیں کریں گے نہ اس قتل غارت سے خوف زدہ ہوں گے



لیویز فورس کو پولیس میں ضم کرنے کی دوبارہ غلطی سمجھ سے بالاتر ہے، سردار رند

| وقتِ اشاعت :  


بولان:رند قبیلے کے سربراہ و سابق وزیرِ تعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ لیویز فورس کو پولیس میں ضم کرنے کی غلطی دوبارہ دہرانا سمجھ سے بالاتر ہے لیویز فورس نے امن و امان کی خاطر بے شمار قربانیاں دی ہیں



دہشت گردی کا نقصان صرف بلوچ کو ہورہا ہے،خیر جان بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


بلوچستان اسمبلی اجلاس :دہشت گردی کے مسئلے پر ایک سنجیدہ اور وسیع تر ڈائیلاگ کی ضرورت ہے، کیونکہ اس کا سب سے بڑا نقصان بلوچ عوام کو ہو رہا ہے۔ رکن اسمبلی خیر جان بلوچ نے کہا کہ بندوق کے زور پر ہمیں اصولی سیاسی سوچ سے ہٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے، جو ایک بڑی بھول ہے۔ ان کے مطابق آواران جیسے علاقے 21ویں صدی میں بھی بجلی سے محروم ہیں، جبکہ بجلی کا منصوبہ صرف 30 کلومیٹر دور رکا ہوا ہے۔



ہم رہیں یا نہ رہیں، بلوچستان اورپاکستان رہے گا،یونس زہری

| وقتِ اشاعت :  


بلوچستان اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے مختلف رہنماؤں نے دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی شدید مذمت کی۔ میر یونس عزیز زہری نے کہا کہ “ہم رہیں یا نہ رہیں، بلوچستان اور یہ ملک رہے گا” اور یہ بھی واضح کیا کہ “ڈاکٹر مالک بلوچ یا رحمت بلوچ کو نشانہ بنانے سے نیشنل پارٹی ختم نہیں ہوگی، بلکہ قائم رہے گی”۔ اپوزیشن لیڈر نے رحمت صالح بلوچ سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں نیشنل پارٹی کے ساتھ ہیں۔ ن لیگ کے پارلیمانی لیڈر میر سلیم کھوسہ نے بھی قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔