یونیورسٹی آف گوادر میں اعلیٰ سطحی اجلاس تعلیمی ترقی کے لیے اقدامات کی منظوری

| وقتِ اشاعت :  


گوادر:گوادر یونیورسٹی میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے کی۔ اجلاس میں پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید منظور احمد، رجسٹرار ڈاکٹر دولت خان، ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر جان محمد، ڈین فیکلٹی آف سائنس اینڈ انجینئرنگ ڈاکٹر محباللّٰہ، ڈائریکٹر فنانس رحمت اللّٰہ،… Read more »



بلوچستان کابینہ کا اجلاس: مائنز اینڈ منرل سیکٹر کو صنعت کا درجہ دینے، دفعہ 144 میں ترمیم اور گوادر جرنلسٹ کالونی کی منظوری کا فیصلہ

| وقتِ اشاعت :  


بلوچستان کابینہ نے افغان جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاک فوج کی بروقت اور مؤثر کارروائی پر اطمینان کا اظہار کیا اور وطن کے دفاع میں جان نچھاور کرنے والے پاک فوج کے شہداء کے لیے دعا کی۔ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ افغانستان میں آنے والی ہر حکومت نے اپنی سابقہ روش برقرار رکھی ہے اور افغان حکومت نے 1947 سے اب تک اپنے رویے میں کوئی تبدیلی نہیں لائی۔ پاکستان نے دہائیوں تک افغان مہاجرین کی میزبانی کی مگر بدلے میں ہمیشہ دشمنی ملی۔ وفاقی حکومت کے فیصلے کے تحت افغان مہاجرین کے انخلاء کا فیصلہ حتمی ہے۔



آغا سراج درانی پیپلز پارٹی کے نظریاتی رہنماء تھے، علی مدد جتک

| وقتِ اشاعت :  


کویٹہ ؛پ پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی حاجی علی مدد جتک نے سندھ اسمبلی کے اسپیکر اور سینئر سیاستدان آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔



گوادر کو قلت آب کا سامنا ،حکومت اپنی ناکامیوں کو الزام تراشیوں میں چھپارہی ہے ،نیشنل پارٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں گودار میں پانی کی قلت پر شدید تشویش کا اظہار کرتے کہا گیا ہے کہ گوادر کے عوام پانی کے سنگین بحران کا سامنا کر رہے ہیں



چھاتی کے کینسر سے آگاہی تندرستی کی جانب پہلا قدم ہے،گورنربلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :  گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل 16 اکتوبر کو بیوٹمز یونیورسٹی میں عالمی ادارہ صحت (WHO) کے تعاون سے منعقد کیا جانے والا ایک روزہ بریسٹ کینسر سیمینار سے خطاب کرینگے.



نوجوانوں کا جذبہ اور وژن ہی بلوچستان اور پاکستان کی ترقی کی ضمانت ہے، مینا مجید

| وقتِ اشاعت :  


وزیر اعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان مینا مجید بلوچ نے کہا ہے کہ نوجوان قوم کا اصل سرمایہ اور مستقبل کے معمار ہیں جن کی توانائی، جذبہ اور وژن ہی بلوچستان اور پاکستان کی ترقی کی ضمانت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل یوتھ سمٹ 2025 کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا مینا مجید بلوچ نے کہا کہ یہ سمٹ محض ایک تقریب نہیں بلکہ ہمارے نوجوانوں کے عزم، حوصلے اور صلاحیتوں کا مظہر ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق صوبائی حکومت نوجوانوں کی فلاح، تعلیم، روزگار اور تربیت کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے



سی پیک کے تحت تعلیمی تعاون کا تاریخی سنگِ میل: گوادر کے طلبہ چین پہنچ گئے، ایسوسی ایٹ ڈپلومہ کا بقیہ مرحلہ مکمل کرینگے

| وقتِ اشاعت :  


گوادر:چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) کے تحت تعلیمی تعاون کے ایک تاریخی سنگِ میل کے طور پر یونیورسٹی آف گوادر کے پاک چائنا ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹیٹیوٹ (PCT&VI) کا پہلا بیچ کامیابی کے ساتھ چین پہنچ گیا ہے۔ یہ طلبہ اب شین ڈونگ انسٹیٹیوٹ آف کامرس اینڈ ٹیکنالوجی (SICT) میں اپنی فنی و تکنیکی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔