کوئٹہ : پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی صدر نصراللہ خان زیرے کی سربراہی میں پارٹی کا نمائندہ وفد جس میں پارٹی کے صوبائی آفس سیکریٹری ندا خان سنگر صوبائی ڈپٹی سیکریٹریز عبدالرزاق بڑیچ حمداللہ بڑیچ عبیداللہ توخی ضلع معاونین باچا خان کاکڑ حاجی سلام بڑیچ نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے جنرل منیجر راحیل ملک اور دیگر عہدیداران سے ملاقات کی ملاقات میں کوئٹہ شہر کو گیس کی شدید قلت غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور اووربلنگ کے حوالے سے بات چیت ہوئی ملاقات میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے آئے روز خطرناک حادثات کے رونما ہونے پر جس میں سینکڑوں افراد کے اموات و جھلسنے پر اظہار افسوس اور شدید مزمت کرتے ہوئے ان تمام واقعات کا گیس کمپنی کو زمہ دار قرار دیاگیا۔