پاکستان بنتے وقت صرف بلوچ نہیں، دیگر اقوام بھی تقسیم ہوئیں،وزیراعلیٰ بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ نوجوان کسی بھی ریاست کا قیمتی اثاثہ اور مستقبل کے معمار ہیں جبکہ اساتذہ ان کے لیے رہنمائی اور روشنی کا مینار ہیں اگر اساتذہ طلبہ کو درست سمت دکھائیں تو ریاست اور نوجوانوں کے درمیان پیدا ہونے والی خلیج کو ختم کیا جا سکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو مختلف جامعات کے فیکلٹی ہیڈز اور ممبران سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں میڈیا کے کردار، حقائق کی تصدیق، سماجی اقدار اور باہمی معاشرتی ذمہ داریوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ماضی میں موثر ایڈیٹوریل چیک کے باعث خبر کی تصدیق اور اجراء کا عمل مضبوط اور معتبر رہا لیکن اخبارات کے بعد الیکٹرانک میڈیا اور پھر سوشل میڈیا کے آنے سے یہ ایڈیٹوریل چیک کمزور ہوگیا آج سوشل میڈیا کے دور میں سچ اور جھوٹ کے درمیان محض ایک باریک لکیر باقی رہ گئی ہے جس نے معاشرتی رویوں پر گہرے اثرات ڈالے ہیں



زہری آپریشن کامیاب، عوام کو کالعدم تنظیموں کے چنگل سے آزاد کر دیا گیا، نواب زہری

| وقتِ اشاعت :  


انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے جس بہادری سے کارروائی کی اور کالعدم تنظیموں کے چنگل سے زہری کے عوام کو آزادی دلائی وہ قابلِ تحسین ہے زہری کے علاقے نورگامہ میں فورسز کی کامیاب آپریشن کے بعد شہریوں نے نہ صرف سکھ کا سانس لیا بلکہ سیکورٹی فورسز کو بھرپور انداز میں خوش آمدید بھی کہا۔



شہباز اینڈ کمپنی ایسے آدمی کیلئے نوبل پرائز کی سفا رش کرر ہے ہیں جو ستر ہزار فلسطینیوں کے قا تل کا سا تھی ہے ،محموداچکزئی

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد (این این آئی) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین وتحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ شہبازاینڈ کمپنی ایک ایسے آدمی کے لیے نوبل پرائز کی سفارش کی جارہی ہے جو ستر ہزار فلسطینیوں کے قاتل کا مکمل ساتھی ہے۔… Read more »



صوبائی حکومت میں کوئی اختلاف نہیں ، ظہور بلیدی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان کے صوبائی وزیر منصوبہ بندی وترقیات میر ظہور بلیدی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت میں کوئی اختلاف نہیں ، وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی بہترین کام کررہے ہیں اکا دکا اختلاف جمہوریت کا حصہ ہیں ۔



ارکان اسمبلی کی سیکیورٹی میں اضافے کا بل منظور ، صوبائی وزراء کو 8 ، اپوزیشن لیڈر کو6 اور ارکان اسمبلی کو 6سیکیورٹی اہلکار ملیں گے

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی نے جمعرات کو بلوچستان صوبائی اسمبلی (خصوصی مراعات ترمیمی بل 2025) کثرتِ رائے سے منظور کرلیا۔



پیپلز پارٹی کے ساتھ ڈھائی، ڈھائی سالہ فارمولے طے پایا ہے، نور محمد دمڑ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  صوبائی وزیر خوراک و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی نور محمد دمڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں حکومت سازی کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان ڈھائی، ڈھائی سالہ فارمولے پر معاہدہ طے پایا ہے،



اسلام آباد پریس کلب پر پولیس کے دھاوا دہشتگردی ہے، صحافتی تنظیمیں

| وقتِ اشاعت :  


کراچی : سی پی این ای پی ایف یو جے اور ایمنڈ نے اسلام آباد پریس کلب پر پولیس کے دھاوے اور صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے دہشتگردی قرار دیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کیخلاف فوری کارروائی کی جائے۔



30 لاکھ بے روزگار لوگوں سے رابطہ ہے، ملکر تحریک شروع کریں گے، نیشنل پارٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : نیشنل پارٹی کے مرکزی لیبر سیکرٹری مزدور لیڈر داد محمد بلوچ نے بارڈرز کی بندش کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکمران بلوچستان کے 30 لاکھ سے زائد لوگوں کے معاشی قتل میں ملوث ہے جس کی وجہ سے صوبے کے حالات ابتری کی طرف تیزی سے بڑھ رہے ہیں



بیوٹمز یونیورسٹی نے 6 طلباء کی معطلی کا فیصلہ واپس نہ لیا تو شدید احتجاج کریں گے، پی ایس او

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زونل سیکرٹری وارث افغان، وحدت افغان اور زوہیب کبزئی نے کہا ہے کہ دسمبر 2024ء میں بیوٹمز میں پی ایس او کی تربیتی اجلاس کے دوران طلباء کو اشتعال دلانے کی کوشش کر ان پر بے بنیاد مقدمہ درج کرکے 6 طلباء کو معطل اور 2 طلباء کو تھری ایم پی او کے تحت 8 ماہ جیل میں پابند سلال رکھا گیا۔



شہداء کے نام کو زندہ رکھنے کے لیے تعمیری منصوبے سامنے لائے جا رہے ہیں، سرفراز بگٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (نیپا) کوئٹہ میں ایک بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادارے میں جدید سہولیات سے آراستہ آڈیٹوریم اور ہاسٹل تعمیر کیے جائیں گے انہوں نے واضح کیا کہ آڈیٹوریم کو شہید منصور کاکڑ اور ہاسٹل کو شہید پروفیسر مظفر حسین جمالی کے نام سے منسوب کیا جائے گا تاکہ ان کی گراں قدر خدمات اور قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جا سکے