کوئٹہ میں پولیو ٹیم پر فائرنگ، سیکیورٹی پر مامور اہلکار زخمی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس پر نامعلوم افراد کی پولیو ٹیم پر فائرنگ سے پولس اہلکارزخمی ہوگیا۔فائرنگ سے پولیو ٹیم کے ارکان محفوظ رہے تاہم ان کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار زخمی ہوگیاپولیس کے زخمی اہلکار کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس نے واقعے کی تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔



دھرنے میں شرکت پر جان اچکزئی کا شکریہ، امید کرتے ہیں وفاقی حکومت اپنا وفد مذاکرات کیلئے بھیجے گی،جمال رئیسانی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ/اسلام آباد:سابق نگران صوبایی وزیر کھیل نوابزادہ جمال رئیسانی نے سماجی رابطے ویب سایٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہاہے کہ میں جان اچکزئی کاشکریہ اداکرتا ہوں جنہوں نے ہمارے دھرنے میں بلوچستان گورنمنٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے شرکت کی۔بلوچستان حکومت کی جانب سے ہمارے دھرنے میں موجود خواتین کی موسم خرابی کی وجہ سے واپس بھیجنے کا مطالبہ ہم تسلیم کرتے ہیں۔اور امید کرتے ہیں وفاقی حکومت اپنا وفد مذاکرات کیلئے بھیجے گی، تاکہ ہم اپنا اگلا لائحہ عمل طے کر سکیں۔



بلوچستان ہائیکورٹ ،جمال خان رئیسانی کوالیکشن لڑنے کی اجازت

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان ہائیکورٹ کے دورکنی بینچ میں الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کو کالعدم کردیا،دورکنی بینچ نے پیپلز پارٹی کے امیدور جمال خان۔رئیسانی کوالیکشن لڑنے کی اجازت دے دی،جمال خان رئیسانی پر نگران حکومت کاحصہ اور ووٹر لسٹ میں نام نہ ہونے کا اعتراض دائر کیاگیا تھا



پشتون اپنے پانچ ہزار سال تاریخ میں کبھی دہشتگرد نہیں رہے ، محمود خان اچکزئی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ+پشین :  پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کوئٹہ اور پشین میں مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہوکر پشتونخوامیپ میں سینکڑوں افراد کی شمولیت کے موقع پر منعقدہ اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشتونخو ا وطن کے تمام بنیادی مسائل کے حل کیلئے جدوجہد جاری رہیگی،