کیسکوواجبات وصولی کے بجائے لوڈشیڈنگ کر رہی ہے ، بلوچستان ہائیکورٹ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  چیف جسٹس عدالتِ عالیہ بلوچستان جسٹس روزی خان بڑیچ اور جسٹس سردار احمد حلیمی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کیسکو کی جانب سے ٹیوب ویل کے کنکشن منقطع کرنے اور صوبے میں طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی۔



ایگزیکٹو آرڈر کے تحت مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کی معطلی سیاسی کارکنوں کی فتح ہے، نوابزادہ لشکری رئیسانی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: سینئر سیاست دان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے ایگزیکٹو آرڈر کے تحت مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کی معطلی کو سیاسی کارکنوں کی فتح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن اراکین 26 ستمبر کو ہونے والے صوبائی اسمبلی کے اجلا س میں مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کا ازسر نو جائزہ لینے اور خدشات دور کئے جانے کی قرار دادپیش کریں گے



بلوچستان: لکپاس ٹنل پر ٹریفک جام پر نوٹس، چیک پوسٹیں کسی اور جگہ کیوں منتقل نہیں ہوئیں؟عدالت کا سوال

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :عدالت عالیہ بلوچستان نے لکپاس ٹنل پر شدید ٹریفک جام پر نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کی ہے۔ عدالت نے ٹنل کے نزدیک ایف سی اور کسٹم چیک پوسٹوں پر عوامی مشکلات کا سخت نوٹس لیا اور ڈپٹی کمشنر مستونگ کی رپورٹ کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا۔



سیکورٹی فورسز نے قانون کے ماہر اور سیاسی ورکر کو شہید کر دیا، نیشنل پارٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں بی ایس او پجار کے سابق چیئرمین زبیر بلوچ کے گھر پر چھاپے اور فائرنگ کے نتیجے میں چیئرمین کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے



ایڈوکیٹ زبیر بلوچ کے گھر پر چھاپہ اور قتل کی مذمت کرتے ہیں، بلوچستان بار کونسل

| وقتِ اشاعت :  


بلوچستان بار کونسل کے جاری ایک بیان میں دالبندین بار کے ممبر زبیر بلوچ کے گھر پر چھاپہ فائرنگ اور وکیل رہنما زبیر بلوچ کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں ماورائے آئین و قانون قتل و غارت قابل مذمت ہے



شہباز شریف بلوچستان میں تعلیم کیلئے حکمتِ عملی پر عمل پیرا ہے،بعض عناصر خطے کی ترقی میں رکاوٹ ہیں، سردار کھیتران

| وقتِ اشاعت :  


بارکھان:صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھتیران نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف اور میاں نواز شریف کے وژن کے مطابق حکومت بلوچستان میں تعلیم کے شعبے کو مضبوط کرنے کے لیے مربوط حکمتِ عملی پر عمل پیرا ہے۔ اْن کا کہنا تھا کہ صوبائی کابینہ، وزیراعلیٰ اور اراکین نے ایک ٹیم کی طرح کام کرکے بلوچستان کے بند کیے گئے اسکولوں میں سے 90 فیصد اسکول دوبارہ کھلوائے ہیں اور اساتذہ کی بھرتیاں بھی جاری ہیں سردار عبدالرحمن نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بارکھان میں گزشتہ ہفتے 95 اساتذہ کو بھرتی کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ صوبائی حکومت نے دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں بلوچستان کے بچوں کے لیے اسکالرشپ پروگرامز بھی متعارف کرائے ہیں



بلوچستان میں علیحدگی پسندوں کو آج بھی افغانستان کی سرپرستی حاصل ہے: سرفراز بگٹی

| وقتِ اشاعت :  


وزیرِ اعلیٰ سرفراز بگٹی نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ 2016ء تک بلوچستان زیادہ تر پُرامن تھا، بلوچستان میں جن لوگوں کو 2018ء میں چھوڑا گیا اُنہوں نے دوبارہ دہشت گردوں کو جوائن کیا۔



بلوچستان ہائی کورٹ نے سردار اختر مینگل پر سفری پابندی کا فیصلہ غیر قانونی قرار دے دیا

| وقتِ اشاعت :  


بی این پی قائد سردار اختر جان مینگل پر سفری پابندی کے خلاف پٹیشن پر اہم سماعت ، ساجد ترین ایڈووکیٹ کے دلائل کے بعد ، بلوچستان ہائی کورٹ نے سردار اختر مینگل پر سفری پابندی کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ان کا نام نو فلائی لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا۔