تاجر کے بیٹے کی عدم بازیابی کیخلاف وکلاء کا عدالتوں سے بائیکاٹ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:کوئٹہ سے اغواء ہونے والے تاجر راز محمدکاکڑ کے بیٹے مصور خان کی عدم بازیابی کے خلاف پیر کووکلاء نے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا اور کوئی بھی وکیل عدالت میںپیش نہیں ہوجس سے سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا۔



کوسٹ گارڈ کی خواتین پر فائرنگ قابل مذمت ہے،حق دو تحریک بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


گوادر :علاقے کے حالات خراب کرنے کا سب سے بڑا ذمہ دار کوسٹ گارڈ ہے، خواتین پر فائرنگ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، پک اپ یونین کے احتجاج کی مکمل حمایت کرتے ہیں، حق دو تحریک بلوچستان کے مرکزی آفس سے جاری بیان میں چَٹی کے مقام پر کوسٹ گارڈ کی جانب سے خواتین پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا اس واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے.



گوادر، کوسٹ گارڈ کے خلاف پک اپ یونین کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری

| وقتِ اشاعت :  


گوادر:گوادر میں کوسٹ گارڈ کے خلاف پک اپ یونین کا احتجاج دوسرے روز میں داخل ہو گیا۔ گوادر میں پک اپ یونین کی احتجاجی ہڑتال آج دوسرے روز میں داخل ہوگئی، یونین نے حکومت اور متعلقہ حکام سے کوسٹ گارڈ کی جانب سے قبضے میں لی گئی پک اپ گاڑیوں کو واپس کرنے کا مطالبہ کردیا۔ یونین رہنماؤں نے واضح کیا ہے کہ اگر آج شام تک پک اپ گاڑیاں نہ چھوڑی گئیں تو دھرنا کوسٹل ہائی وے کلدان منتقل کردیا جائے گا۔



واشک ، بارڈر کی بندش کے خلاف شٹرڈاون ہڑتال

| وقتِ اشاعت :  


واشک :رخشان و مکران بارڈر ٹریڈ الائنس بلوچستان کی کال پر بلوچستان کی دیگر شہروں کی طرح واشک شہر میں بھی پاک ایران سے منسلک بارڈر کی بندش اور ہفتے میں تین دن کی چھٹی ایرانی تیل کو ضلع فار نہ چھوڑنے خلاف مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال رہی



بارڈر ٹریڈز کی بندش سے معاشی بدحالی، بھوک و افلاس میں اضافہ ہو گا: صادق سنجرانی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:سابق چیئرمین سینٹ و رکن بلوچستان اسمبلی میر محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ باڈر ٹریڈ کی بندش کے بجائے حکومت ریگولیشن کا جدید نظام متعارف کرائے عوام کے ذریعہ معاش پر قدغن سے نوجوان ملک دشمن عناصر کا ایندھن بنیں گے یہ بات انہوں نے باڈرز ٹریڈ کی اہمیت سے متعلق اپنے جاری ایک بیان میں کہی ہے۔



بچے کے اغوا کے خلاف بلوچستان اسمبلی کے باہر دھرنا چوتھے روز بھی جاری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ سے اغوا کیے جانے والی بچے کی عدم بازیابی کے خلاف بلوچستان اسمبلی کے باہر دھرنا آج چوتھے روز بھی جاری ہے جب کہ وکلا تنظیموں نے عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔



ہماری سیاست کا محور عدمِ تشدد سائنسی شعوری علمی جدوجہد ہے ،ابرار برکت بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے مرکزی سیکرٹری جنرل ابرار برکت بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچ اسٹوڈنٹس أرگنائزیشن پجار کی سیاسی لائن روزاول سے واضح رئی ہے ہماری سیاست کا محور عدمِ تشدد سائنسی شعوری علمی جدوجہد رہی ہے بی ایس او پجار یکجہتی اتحاد اور اتفاق کا درس دیتی ہے۔