جھل مگسی :بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں تیل و گیس کا اہم منصوبہ آپریشنل ہو گیا۔او جی ڈی سی ایل نے بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں گیس کا بڑا جھل مگسی ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کامیابی سے مکمل کر لیا۔ترجمان او جی ڈی سی ایل نے کہا کہ منصوبہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات پر فاسٹ ٹریک بنیادوں پر مکمل ہوا۔