سوئی میں دھماکہ، 2 افراد جاں بحق، 1 زخمی

| وقتِ اشاعت :  


ڈیرہ بگٹی:سوئی کے علاقے میں دھماکے میں 2افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق ہفتہ کو سوئی کے علاقے لنجو سغاری میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے سے پھٹنے کے نتیجے میں 2افراد واشو اور زاہد جان بحق جبکہ ایک شخص سدا زخمی ہوگیا



پاکستان کو ریکوڈک منصوبے کیلیے 5 ارب ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کی پیشکش

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد:بلوچستان کے ضلع چاغی میں واقع ریکوڈک سونے اور تانبے کے منصوبے کے لیے پاکستان کو عالمی مالیاتی اداروں اور کثیرالملکی ڈونرز کی جانب سے 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی پیشکش موصول ہوئی ہے، جو کہ منصوبے کی کل مالی ضروریات یعنی 3 ارب ڈالر سے کہیں زیادہ ہے۔



دوبارہ جبری گمشدگی کا شکار علی اصغر قمبرانی و دیگر کی بازیابی کو یقینی بنایا جائے، اہلخانہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:لاپتہ علی اصغرقمبرانی، فضل الرحمن قمبرانی، ضیاء الرحمن قمبرانی اور شیر باز بنگلزئی کے اہلخانہ نے کہا کہ اپنے پیاروں کی بازیابی کیلئے در در کی ٹھوکریں کھائی بالآخر وہ بازیاب ہوگئے لیکن گزشتہ شب انہیں دوبارہ جبری طور پر لاپتہ کرکے چادر و چار دیواری کی پامالی کی گئی ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں ہمارے لاپتہ پیاروں کو منظر عام پر لاکر رہا کیا جائے۔



کوئٹہ میں غیرقانونی نجی ہائوسنگ اسکیمز کیخلاف موثرکارروائی کا فیصلہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ کے زیر صدارت کوئٹہ ماسٹر پلان کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں 1988 سے 2008 تک مرتب کردہ سابقہ ماسٹر پلان کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور ان نکات پر غور کیا گیا جن پر مکمل یا جزوی طور پر عملدرآمد کیا گیا، جبکہ ان امور کی نشاندہی بھی کی گئی جو تاحال تشنہ تکمیل ہیں۔اجلاس میں سن 2020 سے 2050 تک کے لیے تیار کردہ مجوزہ ماسٹر پلان پر بھی تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔



حکومت سے مذا کرات کا میا ب،ہدایت الرحمان کا لا نگ ما رچ ختم کر نیکا اعلان

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد:جماعت اسلامی اور وفاقی حکومت کے درمیان حق دو تحریک کے لانگ مارچ کو ختم کرنے، بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کمیٹی بنانے پر اتفاق ہوگیا ہے۔اسلام آباد میں مسلم لیگی رہنماؤں کے ہمراہ جماعت اسلامی کے اراکین نے مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران لانگ مارچ کو لاہور میں ہی ختم… Read more »



تربت ،انسداد دہشت گردی عدالت نے7 سالہ بچے کی 1 لاکھ روپے کی ضمانت منظور کرلی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : تربت انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 7 سالہ بچے کی 1 لاکھ روپے کی ضمانت منظور کرلی گزشتہ دنوں بلوچستان کے علاقے ضلع کیچ کے شہر تربت میں 7سالہ بچے صہیب خالد پر سی ٹی ڈی مکران کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔



بلوچستان میں 15اگست تک دفعہ144نافذ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:حکومت بلوچستان نے صوبے میں دفعہ 144نافذکرتے ہوئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری ، اسلحہ کی نمائش،پانچ یا پانچ سے زائد افراد کے اجتماع ،دھرنے ،ریلیوں پر 15روز کے لئے پابندی عائد کردی ۔



حکومت بلوچستان نے 13 سینئر ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسران کو غفلت برتنے پر فوری طور پر معطل کردیا

| وقتِ اشاعت :  


محکمہ خزانہ حکومت بلوچستان کے ٹریڑری سیکشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق مجاز حکام کی پیشگی منظوری سے 13 سینئر ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسران/ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسران کو فوری طور پر 90 دنوں کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔یہ معطلی ان افسران کی جانب سے حال ہی میں تعینات ہونے والے ملازمین کی تنخواہوں کی بروقت ادائیگی میں ناکامی اور کارکردگی میں غفلت برتنے کے باعث کی گئی ہے۔