مچھ، گیس پریشرکمی اورلوڈشیڈنگ کیخلاف ٹکری حاجی میرسوداگرخان سمالانی کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ

| وقتِ اشاعت :  


مچھ : مچھ گیس پریشر میں کمی اور طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف میونسپل کمیٹی مچھ کے وائس چیئرمین ٹکری حاجی میر سوداگرخان سمالانی کی قیادت میں پریس کلب مچھ سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔



بلوچستان کی وکلاء تنظیموں کا مہنگائی کی خلاف جماعت اسلامی کی ہڑتال کی حمایت کااعلان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان بار کونسل، بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اور کوئٹہ بار ایسوسی ایشن بار نے مہنگی بجلی اور بدترین مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کی کل 2 ستمبر بروز ہفتہ کی جا نے والی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کردیا۔



عوام کی خدمت کیلئے وزارت لازمی نہیں جذبہ ہوناچاہیے ، جمال رئیسانی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : نگران صوبائی وزیر کھیل ونوجوانان نوابزادہ جمال رئیسانی نے کہاہے کہ عوام کی خدمت کیلئے وزارت لازمی نہیں جذبہ ہوناچاہیے ،میں بلوچستان کا کم عمر وزیر اور میری زندگی کاپہلا وزارت ہے ،عوام کی خدمت کرتے ہوئے انہیں کسی صورت مایوس نہیں کروں گا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔



پارٹی قیادت کی ہدایت پر کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں ،روزی خان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ نے کہا ہے کہ عام انتخابات کے ساتھ ساتھ کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ، پارٹی قیادت کی ہدایت پر کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں ۔



کوئٹہ شہر میں پانی کی گرتی ہوئی سطح گھمبیر شکل اختیار کر چکی ہے،گورنر بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا ہے کہ صوبہ بلوچستان خاص طور پر کوئٹہ شہر میں پانی کی گرتی ہوئی سطح گھمبیر شکل اختیار کر چکی ہے. صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں اگر پانی کی قلت پر قابو پانے کیلئے فوری اور بروقت اقدامات نہ کئے گئے تو مستقبل قریب میں ہم کئی مشکلات سے دوچار ہو سکتے ہیں۔



بلوچستان میں لوگ خود ساختہ لاپتہ ہیں، دیکھا جائے ریاست کے خلاف جنگ پہلے شروع ہوئی یا لاپتہ ہونا، سرفراز بگٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:نگران وفاقی وزیر داخلہ سینیٹرمیرسرفراز بگٹی نے کہاہے کہ جبری گمشدگی کا کوئی جواز نہیں ہوتالیکن یہ بھی نہیں ہوسکتا کہ کوئی سادہ کاغذ پر لکھیں کہ اتنے لوگ لاپتہ ہیں،حالانکہ اقوام متحدہ کے مشن کی لسٹ 43جبکہ ہیومن رائٹس کی رپورٹ میں 27افراد لاپتہ ہے،ہمارے قوانین کمزور ہیں ایک کوئی لڑکی چینی باشندوں پر خودکش حملے سے قبل پکڑی جاتی ہے اور اگلے دن ان کی ضمانت ہوجاتی ہے،غیر مصدقہ اطلاعات ہیں کہ جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق پر خودکش حملے میں ملوث شخص بھی لاپتہ افراد کی لسٹ میں ہے۔



سعودی عرب اور یواے ای کے سرمایہ کار بلوچستان میں معدنیات کے شعبے میں دلچسپی لے رہے ہیں،عمیر محمد حسنی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:بلوچستان حکومت نے نجی کمپنی کے ساتھ فلورائٹ کی کان کنی کے اربوں روپے مالیت کے منصوبے کا معاہدہ کر لیا ہے معاہدے کے تحت بلوچستان حکومت کو بغیر کسی سرمایہ کاری کے منافع میں پانچ فیصد حصہ ملے گامعاہدے کے تحت بلوچستان کے ضلع لورالائی کے علاقے میختر سے فلورائٹ نکالا جائے گا جسے سٹیل سمیت دیگر دھاتوں میں استعمال کے قابل بنانے کے لئے بلوچستان کے ضلع حب میں کارخانہ بھی لگایا جائے گا۔



جیونی: پنجاب سے تعلق رکھنے والےانسانی اسمگلنگ میں ملوث26 ایجنٹس گرفتار

| وقتِ اشاعت :  


گوادر:جیونی میں ایف آئی اے نے کاروائی کر تے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 26 سے زاہد ایجنٹس کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں جیونی کنٹانی ھور سے براستہ سمندر انسانی اسمگلنگ سے متعلق سوشل میڈیا میں خبر شیئر ہونے کے بعد ایف آئی اے حرکت میں آگئی