شہرک لنک روڈ میں غیر معیاری میٹریل کے استعمال کا نوٹس لے لیا گیا

| وقتِ اشاعت :  


تربت : ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کیچ نے شہرک لنک روڈ کی تعمیر میں غیر معیاری مواد کے استعمال کا نوٹس لیتے ہوئے ماہرین پر مشتمل ایک معائنہ ٹیم شہرک بھجوا دیا ٹیم نے سڑک کی تعمیراتی کام کا اچھی طرح معائنہ کیا سڑک کی تعمیر میں استعمال ہونے والے مواد کاٹیسٹ کرنے کے بعد ایک رپورٹ بھی ترتیب دی گئی



بلوچستان میں باوردی بے وردی باریش و بغیر ریش قوم پرستی کے خاتمے کیلئے استعمال ہورہے ہیں ،اختر مینگل

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ عمران خان کو کندھوں پر بٹھا کر لانے والوں کو آنکھیں دیکھائی جس کی انہیں سزا مل رہی ہے، سی سی آئی اجلاس میںسابق وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو کو پارسل کر کے لایا گیا،بیک جنبش قلم بلوچستان کی آبادی 70لاکھ سے زائدکم کی گئی یہ فیصلہ صوبے کے حقوق غضب کر نے کا معجب بنے گا ، ملک میں آئین کے تحت 60یا 90دن میں انتخابات ہونے چاہیئں کچھ لوگوں کی خواہش ہے کہ انہیں انتخابات میں تاخیر سے کچھ ملے گا ۔



وڈھ ، حالات پھر کشید ہ ، فائرنگ سے قومی شاہرہ پر متعدد گاڑیوں کے ٹائر برسٹ ، ٹریفک معطل 

| وقتِ اشاعت :  


خضدار : وڈھ میں ہْو کا عالم ہے۔ دوطرفہ فائرنگ و بڑے ہتھیاروں کے استعمال سے وڈھ تحصیل خوف و ہراس سے دوچار، اور کرفیو کا منظر پیش کررہاہے آج این 25 شاہراہ پر گولیوں کی تڑتڑا ھٹ نے ٹریفک کو ناکارہ بنا کر رکھ دیا، ایک درجن سے زائد گاڑیاں نشانہ بنے، ٹائر برسٹ ہوگئے، مسافر اور ڈرائیورز بھوک و افلاس کے شکار زندگی کے کربناک لمحات سے دوچار ہیں، حکومتی رٹ کا دور دور تک نام و نشان ناپید ہے تفصیلات کے مطابق وڈھ میں تین مہینوں سے جاری کشیدگی میں گزشتہ دو ہفتوں سے تیزی آگئی ہے۔



بجلی قیمتوں میں اضافے کیخلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ریلیاں،سوشل میڈیا پر بھر پور مہم 

| وقتِ اشاعت :  


لاہور/کراچی /نارووال :  بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے خلاف ملک بھر میں شہری سراپا احتجاج بن گئے ،لاہور ، کراچی، نارووال سمیت کئی مقامات پر احتجاجی مظاہرے ہوئے اور مظاہرین نے احتجاجاً بجلی کے بل نذر آتش کئے، سوشل میڈیا پر بھرپور مہم شروع ہو گئی ۔



بلوچستان کی معاشی وسماجی صورتحال نا گفتبہ ہے حل نیشنل پارٹی کیساتھ ہے ، کبیرمحمد شہی ، ڈاکٹر اسحاق

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : نیشنل پارٹی کے سینئر نائب صدر سینیٹر میر کبیر احمد محمد شہی کی سربراہی میں نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر ڈاکٹر اسحاق بلوچ کی قیادت میں سروان کے سابق کونسلر ضلع خاران میر بشیر احمد قمبرانی نے اپنے ساتھیوں سمیت نیشنل پارٹی کے پروگرام سے اتفاق کر تے ہوئے شمو لیت اختیار کر نے کا اعلان کر دیا۔



نگران مشیر کی ہسپتال عملے سے بدتمیزی کیخلاف پی ایم اے نے ہڑتال کی کال دیدی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ بلوچستان کے نگران مشیربرائے معدنیات عمیر محمدحسنی کی سول ہسپتال کیٹراماسینٹرآمد کے دوران ان کے باڈی گارڈز کی ٹراما سنٹر کے عملے اور محافظوں سے مبینہ بدتمیزی اور زدوکوب کرنے کا واقعے کے خلاف ینگ ڈاکٹرز اور پیر امڈیکل اسٹاف نے ٹراماسنٹرکے باہر احتجاج کیا،پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے آج سے صوبے کے تمام ہسپتالوں میں ہڑتال کی کال دی ہے۔ 



کراچی ،میر غوث بخش بزنجو کی برسی کی مناسبت سے آج تقریب منعقد ہوگی

| وقتِ اشاعت :  


کراچی : نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو اور میر جمہوریت میر حاصل خان بزنجو کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے آج بروز جمعہ 4 بجے کراچی آرٹس کونسل میں تقریب منعقد ہوگا جس میں نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور سابق چیرمین سینٹ رضاربانی خصوصی طور پر شرکت کریں گے اور تقریب سے خطاب کریں گئے۔



خضدار، بی این پی کا کرخ سے صفایا ، رند باریجہ و دیگر برادریاں پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے

| وقتِ اشاعت :  


خضدار/کرخ : پاکستان پیپلز پارٹی میں قبائلی عمائدین سیاسی ورکرز کے شمولیت کا سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری کرخ کے سرزمین سے بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کا صفایا رند باریجہ اور دیگر برادریوں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے اپنے عزیز و اقارب ہم خیال سیاسی دوستوں کے ہمراہ بلوچستان پارٹی مینگل کے بنیادی رکنیت سے مستعفی ہو کر نواب ثناء اللہ خان زہری کے کاروان میں شمولیت اختیار کر لی۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی تحصیل کرخ کے زیر اہتمام جھالارو کرخ میں ایک گرینڈ شمولیتی جلسہ کاانعقاد کیا گیا تھا۔



محکمہ اطلاعات کا دائرہ کار جدید دور میں وسیع ہو چکا ،جان اچکزئی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ محکمہ اطلاعات کا دائرہ کارموجودہ جدید دور میں بہت وسیع ہو چکا ہے سوشل میڈیا کی وجہ سے اب دنیا بھر میں کوئی معاملہ اور چیز چھپی ہوئی نہیں رہی ہے اگر دنیا کا مقابلہ کرنا ہے تو ہمیں جدید انفارمیشن سسٹم کی ٹیکنالوجی پر مکمل دسترس حاصل کرنا ہوگی