|

وقتِ اشاعت :   August 25 – 2023

تربت : ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کیچ نے شہرک لنک روڈ کی تعمیر میں غیر معیاری مواد کے استعمال کا نوٹس لیتے ہوئے ماہرین پر مشتمل ایک معائنہ ٹیم شہرک بھجوا دیا ٹیم نے سڑک کی تعمیراتی کام کا اچھی طرح معائنہ کیا سڑک کی تعمیر میں استعمال ہونے والے مواد کاٹیسٹ کرنے کے بعد ایک رپورٹ بھی ترتیب دی گئی

جو بعد میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کیچ خلیل مراد کو پیش کیا گیا یاد رہے پاکستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی اورسیز سیکرٹری شاہد گچکی نے کچھ دن پہلے روزنامہ آزادی میں شہرک لنک رود کے غیر معیاری کام پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا اور ضلعی حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی تھی دریں اثناء پی این پی (عوامی)  کے مرکزی اوورسیز سیکرٹری شاہد گچکی نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سٹرک کی تعمیر میں غیر معیاری کام کا نوٹس لینے کا خیر مقدم کیا اور مطالبہ کیا کہ غیر معیاری کام میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے