کوئٹہ: کوئٹہ پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ عوام سرکاری تحویل سے چوری شدہ موٹرسائیکل ، گاڑیاں ،رکشے اوردیگر سامان متعلقہ تھانوں میں واپس کردیں بصورت دیگر 48گھنٹے بعد ایسے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اورجن کے قبضے سے چوری شدہ سامان برآمد ہواانکو دہشتگردوں کا ساتھی تصور کیا جائے گا۔
وزیردفاع خواجہ آصف نے بلوچستان میں سیاسی کمیٹی بنا کر وہیں اجلاس بلانے کا مشورہ دے دیا۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ سیاسی کمیٹی بنا کر دہشتگرد عناصر کو تنہا کیا جا سکتا ہے۔ ہمیں اس معاملے میں زیادہ چوکنا ہونے کی ضرورت ہے۔
گوادر:یونیورسٹی آف گوادر میں تین روزہ دوسرے بزنس اینڈ کلچرل گالا کا شاندار افتتاح یونیورسٹی کے سیمینار ہال میں ایک پروقار تقریب کے ذریعے کیا گیا۔ یہ سہ روزہ گالا 2 فروری سے 4 فروری تک جاری رہے گا۔ اس گالا کا بنیادی مقصد خطے میں موجود کاروباری صلاحیتوں، طلبہ کی تخلیقی سوچ اور بلوچستان کی بھرپور ثقافتی وراثت کو اجاگر کرنا ہے، تاکہ اکیڈمیا، کاروباری حلقوں اور مقامی کمیونٹی کے درمیان مضبوط روابط کو فروغ دیا جا سکے۔ اور طلبا ملازمت تلاش کرنے کے بجائے ملازمتیں مہیا کرنے والے بن سکیں ۔افتتاحی تقریب کی صدارت وائس چانسلر یونیورسٹی آف گوادر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے کی، جبکہ مہمانِ خصوصی ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ تھے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت ٹراما مراکز کی فعالی پر پیشرفت سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبائی وزیر بخت محمد کاکڑ، چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادر خان، سیکریٹری صحت مجیب الرحمن پانیزئی، سیکریٹری خزانہ لعل جان جعفر، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری عمران زرکون، سیکریٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان، مینیجنگ ڈائریکٹر ٹراما سینٹر ارباب کامران کاسی اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
آج بروز سوموار دوپہر دو بجے (2:00pm) گورنر ہاؤس کوئٹہ میں تقریب حلف برداری منعقد ہوگی جس میں گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل رکن صوبائی اسمبلی علی مدد جتک سے صوبائی وزہر داخلہ کے عہدے کا حلف لیں گے۔ واضح رہے کہ حلف برداری تقریب کی کوریج کیلئے صرف آفیشل میڈیا مدعو پے.
کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل نے سماجی رابطے کے سائٹ ایکس پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہاہے کہ بلوچستان میں ہونے والی ہر بات کا الزام مجھ پر ڈال دیا جاتا ہے ۔
کوئٹہ؛ بلوچستان کے علاقے نوشکی کے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر مسلح افراد کی تحویل سے بازیاب ہوگئے پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز نوشکی میں مسلح افراد کے حملے کے دوران ڈپٹی کمشنر نوشکی محمد حسین ہزارہ اور اسسٹنٹ کمشنر ماریہ شمون کو اپنے ہمراہ لے گئے تھے
کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام بلوچستان کی صوبائی مجلسِ عاملہ اور پارلیمانی اراکین کا مشترکہ اجلاس صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبد الواسع کی زیرِ صدارت منعقد ہوا جس میں بلوچستان کی امن و امان کی صورتحال، ملازمین کے مسائل و احتجاج اور نئے اضلاع و ڈویڑنز کے قیام سمیت مختلف امور پر تفصیلی غور و خوض کرتے ہوئے متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔