پنجگور میں فورسز پر بم حملہ، جھل مگسی میں دوملزمان ہلاک، لیویز اہلکار جاں بحق

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : اندرون بلوچستان مختلف واقعات میں لیویز اہلکار سمیت 3افراد جاں بحق ، پنجگور میں سیکورٹی فورسز پر ریمورٹ بم حملہ جبکہ ژوب سے شروع آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد، پنجگور اور جھل مگسی سے 27کے قریب ملزمان اور مشتبہ افراد گرفتار کر لیا گیا ۔



سبی تیز آندھی سے بجلی کے دو ٹاور گر گئے بلوچستان میں طویل بریک ڈاؤن

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : گدو سے آ نے والی 220کے وی ٹرانسمیشن لا ئن کے 2ٹا ورز گر جا نے کی وجہ سے کو ئٹہ سمیت صو بے کے متعدد اضلا ع تا ریکی میں ڈوب گئے ہیں بلکہ کیسکو کے سسٹم میں مزید بر قی قلت پیدا ہو چکی ہے ،کیسکو تر جما ن کے مطا بق صو با ئی دارلحکومت کو ئٹہ سمیت صو بے کے دیگر اضلا ع جن میں سبی،بولان، کوئٹہ،پشین، چمن،قلعہ عبداللہ، مستونگ، قلات، نوشکی اورچاغی شا مل ہیں ۔



شہید بیرسٹر امان اچکزئی کے خاندان کو انصاف نہیں ملا تو حکومت پر سوالیہ نشان ہوگا ،خوکلاء تنظیمیں

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان کی وکلاء تنظیموں کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ شہید بیرسٹر امان اللہ اچکزئی کے خاندان کو انصاف نہیں ملا تو حکومت وقت اور عدلیہ کیلئے سوالیہ نشان ہوگا بیرسٹر شہید امان اللہ اچکزئی کے قاتلوں کو بروقت گرفتار کرلیا جاتا تو شہید بلال انور کاسی اور سانحہ 8 اگست کا واقعہ کبھی بھی رونما نہیں ہوتا ایک سال گزرنے کے باوجود کیس کا اب تک کچھ نہیں ہوا ۔



بلدیاتی اداروں کو مضبوط و فعال دیکھنا چاہتے ہیں، ترقیاتی فنڈز میں اضافے پر غور کررہے ہیں، نواب زہری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کوئٹہ سیف سٹی پراجیکٹ پر مزیدکسی تاخیر کے جلدازجلد عملدرآمد کے آغاز کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیف سٹی پراجیکٹ ایک بڑا اور اہم منصوبہ ہے جس کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور اسے فاسٹ ٹریک پر ڈال کر پایہ تکمیل پہنچایا جائے۔



مستونگ آپریشن میں داعش انفراسٹرکچر مکمل تباہ کردیا گیا ،فوج نے تفصیلات جاری کردی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: پاک فوج نے بلوچستان کے ضلع مستونگ میں گزشتہ ہفتے ہونیوالے آپریشن کی مزید تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن کے ذریعے عالمی دہشتگرد تنظیم داعش کا انفراسٹرکچر بنانے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔



ترقیاتی منصوبوں میں ما حولیات کے تحفظ کو یقینی بنائی جائے، نوا ب زہری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے محکمہ مواصلات و تعمیرات اور دیگر تعمیراتی محکموں کو ہدایت کی ہے کہ تمام ترقیاتی منصوبوں میں ماحولیا ت کے تحفظ کا خصوصی خیال رکھا جائے اور سڑکوں اور پلوں کی تعمیر کے منصوبوں میں شجر کاری کے لئے بھی فنڈز مختص کئے جائیں ۔



وفاقی بجٹ میں بلوچستان نظر انداز، 17 وزارتوں کے لئے کوئی رقم مختص نہیں کی ،عثمان کاکڑ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر سینیٹر عثمان کاکڑ نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ میں بلوچستان کی پشتون علاقوں کے لئے 152 ارب روپے میں سے صرف20 ارب روپے دیئے گئے ہیں یہ ظلم اور جبر نہیں تو اور کیا ہے صوبے کے 17 وزارتوں کے لئے ایک روپیہ بھی نہیں رکھا گیا ہے چار وزارتوں میں نئے اسکمیں نہیں رکھی گئی ہے۔



بلوچستان کے امپورٹرز و ایکسپورٹرز کی گاڑیوں سے سپیڈ منی طلب کرنا برداشت نہیں،ایف بی آر

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : فیڈرل بورڈآف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین ڈاکٹرمحمدارشاد نے کہاہے کہ پاک چائنا اقتصادی راہداری دونوں ممالک کے ساتھ خطے کی تقدیر بدل دیگی ،بلوچستان کے امپورٹرز اورایکسپورٹرز کی گاڑیوں سے سپیڈ منی طلب کرنیوالوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیاجائیگاایسا کرنے والوں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔



بلوچستان یونیورسٹی میں کرپشن کی انتہا ہو چکی طلباء کی احتجاج میں ساتھ دیں گے ،بی این پی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی قائمقام صدر ملک عبدالولی کاکڑ، مرکزی فنانس سیکرٹری ملک نصیر احمد شاہوانی ، بی این پی ضلع نوشکی کے صدر نذیر احمد بلوچ، جمال مینگل، خورشید احمد بلوچ ودیگر نے گذشتہ روز طلباء تنظیموں سے اظہار یکجہتی کی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جامعہ بلوچستان کے اعلیٰ انتظامی آفیسر کے بیانات جھوٹ پر مبنی ہے ۔