گوادر: چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ نے کہا ہے کہ گوادر میں پانی بحران سے نمٹنے کیلئے مربوط منصوبہ بندی کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روزگوادر میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہا ۔ اجلاس میں آئی جی پولیس بلوچستان احسن محبوب، سیکرٹری پی ایچ ای شیخ نواز، سیکرٹری ایریگیشن، چےئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی دوستین خان جمالدینی، ڈی جی جی ڈی اے ڈاکٹر سجاد حسین بلوچ ، کمشنر مکران بشیر احمد بنگلزئی، ڈپٹی کمشنر گوادر طفیل احمد بلوچ، ڈی سی پنجگور اور ڈی سی کیچ سمیت تینوں اضلاع کے ضلعی پولیس آفیسران نے شرکت کی۔
گوادر کو بیلا ڈیم اور شادی کور ڈیم سے پانی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جائیں گے ،چیف سیکرٹری
روزنامہ آزادی | وقتِ اشاعت :