صوبائی حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے، نواب ثناء زہری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا کہ یہ بات انتہائی مسرت کا باعث اور حوصلہ افزاء ہے کہ دنیا کی دیگر قوموں کے ساتھ آج ہم بھی پولیو جیسے موذی مرض کے خاتمہ کا عزم کے ساتھ پولیو کے خاتمے کا عالمی دن منا رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیو کے خاتمے کے حوالے سے عالمی دن کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کیا ہے۔



ڈیرہ اللہ یار ، سابق وزیر کے میڈیکل اسٹور پر چھاپہ ، سیل کردیاگیا

| وقتِ اشاعت :  


ڈیرہ اللہ یار :اسسٹنٹ کمشنر جھٹ پٹ کا سابق اقلیتی وزیرکے میڈیکل اسٹور پر چھاپہ غیر ملکی ادویات برآمد، میڈیکل اسٹور سیل شہر میں غیر معیاری ادویات فروخت کی جاری تھی کاشف نبی کھوڑو کا آزادی سے گفتگو تفصیلات کے مطابق :۔اسسٹنٹ کمشنر جھٹ پٹ کاشف نبی کھوڑو نے خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ بلوچستان میڈ یکل اسٹور پر چھاپہ مارا میڈ یکل اسٹور سے غیر ملکی اور غیر معیاری ادویات بر آمد کیا گیا



جیونی میں مسلح افراد کی فائرنگ کوسٹ گارڈ کے 3اہلکار جاں بحق، تربت میں ایک شخص قتل

| وقتِ اشاعت :  


گوادر: جیونی میں مسلح افراد کا فائرنگ ، پاکستان کوسٹ گارڈ کی دو اہلکار وں سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کی شام جیونی بازار میں پاکستان کوسٹ گارڈ کے اہلکار سودا سلف لینے گئے تھے جہاں پر مسلح افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پاکستان کوسٹ گارڈ کے دو اہلکار نائیک محمود اور اشتیاق موقع پر جاں بحق ہوئے



کوئٹہ ،مزید متعدد میڈیکل سٹورز سیل ،پانچ ڈاکٹر ز گرفتار

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: کوئٹہ میں جعلی ادویات اور عطائی ڈاکٹروں کے خلاف ضلعی انتظامیہ نے بھر پور کارروائی کا آغاز کیا ہے۔ تین دنوں کے دوران50سے زائد میڈیکل اسٹور اور کلینکس کو سیل کرکے پانچ عطائی ڈاکٹروں کو گرفتار کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ انجینئر عبدالواحد کاکڑ کے مطابق شہر میں بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا گیا ہے۔



مجھ سے بڑا کوئی بلوچ نہیں آج ہمیں جو کچھ حاصل ہوا ہے پاکستان کی وجہ سے ہے،نواب زہری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ صوبے کے حالات کی درستگی کے لیے کسی کی ناراضگی کا خوف نہیں ہے، معذرت خواہانہ اور منافقانہ سیاست پر یقین نہیں رکھتے، ماضی میں ایسی سیاست سے صوبے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے، بلوچستان اور عوام کی بھلائی اور حقوق کے تحفظ کے لیے حق و سچائی کا راستہ اپنایا ہے،



گوادر کو ترقی دلانے کے دعویدار وہاں کے عوام کو پانی تک فراہم نہیں کر سکتے ،اختر مینگل

| وقتِ اشاعت :  


خاران : بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ وسابق وزیر اعلیٰ بلوچستان سردار اخترجان مینگل نے ضلعی صدر بی این پی خاران حاجی غلام حسین بلوچ سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترقی کے مخالف نہیں ہیں، مگر ایسی ترقی قبول نہیں ہے جس سے بلوچ قوم کی استحصال ہو اور سرزمین کے اصل وارثوں کو ظلم ونا انصافی کا سامناہے،



کچھ عناصر آئندہ الیکشن میں غیر سیاسی قوتوں کے ذریعے ایوان میں آنے کی تیاری کر رہے ہیں ،حاصل بزنجو

| وقتِ اشاعت :  


گوادر”: نیشنل پارٹی کے مر کزی قائد ین کا مر کزی صدر میر حاصل خان بز نجو کی قیادت میں جیونی و پشکان کا دورہ۔ اس موقع پر سابقہ وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، صو بائی صدر برائے بلوچستان وحدت کہد ہ اکرم دشتی، مرکزی نائب صدر برائے سندھ حمید انجینئر بلوچ، مر کز ی فنانس سیکر یڑی و ڈسٹرکٹ چےئر مین کیچ حاجی فد احسین دشتی، مرکزی کمیٹی کے رکن و صوبائی یوتھ سیکر یڑی محمد جان دشتی



دونومبر کو حکمرانوں نے پی ٹی آئی کا راستہ روکنے کی کوشش کی تو پورا بلوچستان بند کر دیں گے ،یار محمد رند

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ ہم نے فیصلہ کیا کہ ہم نے اس ملک کو کرپشن اور لوٹ مار سے نجات دلانا ہے اگر دو نومبر کو حکمرانوں نے پی ٹی آئی کا راستہ روکنے کی کوشش کی تو پورا بلوچستان بند کر دیں گے اور اگر ہمارے کسی کارکن کو کچھ ہوا تو پھر حکمرانوں کو انجام تک پہنچا دیں گے۔



جعلی ادویات وعطائی ڈاکٹروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری پانچ ڈاکٹرز گرفتار ،متعدد کلینک سیل

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری، چیف سیکریٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ اور کمشنر کوئٹہ ڈویژن امجد علی خان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ انجینئر عبدالواحد کاکڑ کی نگرانی میں ضلعی انتظامیہ کی کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں عطائی ڈاکٹروں، جعلی وغیرمعیاری ادویات فروخت کرنے والے میڈکل اسٹورز کے خلاف بھرپور مہم جاری ہے



سینکڑوں کنٹینرز جلد کاشغر سے گوادر آ رہے ہیں سی پیک سے لوگوں کی تقدیر بدل جائیگی ،حاصل بزنجو

| وقتِ اشاعت :  


پسنی : وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ میر حاصل خان بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کو سی پیک سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں گوادر رتوڈیرو شاہراہ منصوبہ مکمل ہونے کو ہے جبکہ ہوشاپ پنچگور خضدار بسیمہ سیکشن آئندہ چھ آٹھ مہینے میں مکمل ہوگا اس سے پورے پاکستان کو فائدہ ہوگا جبکہ سب سے زیادہ فائدہ بلوچستان کو ہوگا بہت جلد ڈیڑھ سو سے زائد ٹرک پر مشتمل کنٹینر کاشغرسے گوادر آرہے ہیں