مودی کا بلوچستان سے متعلق بیان کیخلاف بلوچستان بھرمیں احتجاجی مظاہرے و ریلیاں، بھارتی پرچم نذرآتش

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ+اندرون بلوچستان : کشمیر میں بھارتی مظالم اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بلوچستان سے متعلق بیان کے خلاف بلوچستان میں یوم احتجاج منایا گیا۔صوبے کے تیس سے زائد شہروں میں جلسے جلوس اور ریلیاں نکالی گئیں۔ مظاہرین نے بھارتی پرچم اور نریندر مودی کے پتلے نذر آتش کئے۔ تفصیلات کے مطابق کشمیر میں بھارتی جارحیت اور نریندر مودی کی جانب سے پاکستان سے متعلق ہرزہ سرائی کے خلاف بلوچستان کے عوام سراپا احتجاج بن گئے۔



معاشرے سے انتہاء پسندی کے خاتمے کیلئے ارباب اختیار کو سو چ بدلنا ہوگی ،بی این پی

| وقتِ اشاعت :  


مستونگ : سانحہ8اگست کا خلاء صدیوں تک پر نہیں ہو سکتا جس میں بلوچستان کے وکلاء ، صحافی اور عام شہری شہید کئے گئے ارباب اختیار یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ جنرل ضیاء الحق کے غلطیاں نہیں دہرائیں گے بلوچستان کے معاشرے میں انتہاء پسندی ، مذہبی جنونیت ، کے رجحانات میں اضافہ ہوا اور نتائج یہ ہیں کہ آج ہمارے وکلاء ، اہل قلم ، دانشوروں سمیت ہر طبقے فکر کے لوگوں کو قتل و غارت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے



نو جوا ن سائنس دان عمر ان خا ن کی صوبے کے نوجوان تقلید کر یں ،جنرل عا مر ریاض

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : کما نڈر سد رن کما نڈ لیفٹیننٹ جنرل عا مر ریاض نے کہا ہے کہ گریویٹشنل ویوز کے حوا لے سے ریسرچ کر نے والے نو جو ان سائنس دان عمران خان جیسے نو جو ان پا کستان کا فخر اور اثا ثہ ہے، اٹلی میں گریویٹشنل ویوز کے متعلق ری سرچ کر نے والی ٹیم میں نما یاں کا ر کر دگی کا مظا ہرہ کر نے والا عمران خا ن کی نو جو ان نسل تقلید کر یں۔



پاکستان کا دل بڑا ہے ،پہاڑوں پر جانیوالوں کو واپسی پر ویلکم کرینگے ،جنرل عامر ریاض

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : کمانڈسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہا ہے کہ ترقی کے دشمنوں کو عوام نے مسترد کر دیا ہے ،اسی لیے یہ ملک دشمن قوتیں بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر نہتے لوگوں کو نشانہ بنا رہی ہیں،آزادی ایک بڑا خاص تحفہ ہے



پارلیمنٹ میں حقائق بیان کرنے پر مجھے غدا رٹھہرا یا جا رہا ہے ،محمود خان اچکزئی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چےئرمین رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ 1935کے کوئٹہ کے ہولناک زلزلے کے بعد 8اگست سول ہسپتال کے دہشتگردی کا قومی سانحہ سب سے بڑا واقعہ ہے ۔ جس نے ہمارے عوام کو ایک ایسے درد اور کرب کی صورتحال سے دوچار کیا ہے جس کا بیان کرنا مشکل ہے ۔



سی پیک دشمنوں کی آنکھ میں کھٹک رہاہے ،منصوبے کے ثمرات عوام کو ملیں گے،نواب ثناء اللہ زہری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ سانحہ کوئٹہ کے بعد دہشت گرد سمجھ رہے تھے کہ ہم چپ کر کے بیٹھ جائیں گے اور جشن آزادی نہیں منائیں گے لیکن وہ دیکھ لیں کہ ہم الحمداللہ اپنے پیروں پر کھڑے ہیں اور جشن آزادی کی تقریبات بھی قومی جوش و جذبے کے ساتھ جاری ہیں۔ نا پہلے کبھی دہشت گردوں سے مرعوب ہوئے ہیں اور نہ آئندہ ہوں گے ، دہشت گرد جہاں بھی چھپے ہیں ان تک پہنچ کر انہیں باہر کھینچ کر لائیں گے، سی پیک دشمن کی نظروں میں کھٹک رہا ہے



بھارت نے پاکستان کیساتھ غیر رسمی جنگ کا آغازکردیاہے ، جنرل عامر ریاض

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کے ساتھ غیر رسمی جنگ کا آغاز کر رکھا ہے جس کا واضع ثبوت کل بھوشن یادیو کی بلوچستان کی سرزمین سے گرفتاری ہے،لیکن دشمن سن لے کہ پاکستان قائم ودائم رہنے کیلئے بنا ہے ، پاکستانی عوام اور اداروں نے مل کر اندرونی اور بیرونی عناصر کی اس جنگ کو ختم کرنا ہے



بابائے بلوچستان کا فلسفہ عدم تشدد و حقوق کی ضمانت ہے بندوق کی نوک پر کسی کا نظریہ قبول نہیں کرینگے ،نیشنل پارٹی

| وقتِ اشاعت :  


خضدار : بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو کے ستائیسویں برسی کے مناسبت سے بزنجو اسٹیڈیم میں نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام جلسہ عا م کا انعقاد ،جلسہ عام میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ،بابائے بلوچستان کا فلسفہ عدم تشدد کی سیاست ہی بلوچستان کے حقوق کی ضمانت ہے



سانحہ کوئٹہ غلط ریاستی پالیسیوں کا نتیجہ ہے، ڈاکٹر اللہ نذر

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچ آزادی پسند رہنما ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے اپنے بیان میں کوئٹہ واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ میں اتنی بڑی تعداد میں وکلاء اور نہتے شہریوں کا قتل عام انتہائی افسوسناک ہے۔ ایسے واقعات کا رونما ہونا ریاست کی اُس پالیسی کا نتیجہ ہے جس کے تحت ریاستی مذہبی انتہا پسندوں کی پرورش کرکے بلوچ قومی تحریک آزادی کے خلاف کھڑا کر رہا ہے۔ کوئٹہ میں طالبان کی مجلس شوریٰ کی موجودگی سے ایسے کئی واقعات ہوتے رہیں گے،