خضدار : وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ و نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر میر حاصل خان بزنجو نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی بلوچستان کے عوام کی نمائندہ جماعت ہے ہماری پارٹی نے ہمیشہ ایسے تمام منصوبوں کیومسترد کر دیا ہے
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں عید کے پہلے تین دنوں کے دوران تشدد اور ،فائرنگ اور مختلف حادثات میں پچیس سے زائد افراد جاں بحق ہوئے . آواران کی تحصیل جھاؤ کے نواحی گاؤں پیلارمیں مسلح افراد نے نماز کی ادائیگی کے بعد اپنے گھر جا نے والے باپ بیٹے سمیت چار افراد آدم، فاروق ، علی شیر اور سراج محمد حسنی کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔
کوئٹہ: بلوچستان میں 5 سے 16 سال تک کی 75 فیصد لڑکیوں کے اسکول نہ جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ان حقائق کا انکشاف ایک غیرسرکاری تنظیم ’’الف اعلان‘‘ کی جانب سے منعقدہ سیمینار میں کیا گیا۔
کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ 12جولائی کو اسلام آباد میں پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل کی زیر صدارت سیمینار منعقد ہو گا جس کا موضوع ترقی یا استحصال ہے جس میں ملک بھر کے اہل قلم
نوشکی : سابق گورنر بلوچستان امیر الملک مینگل ممتاز بلوچ ادیب ودانشور میر گل خان نصیر سابق صوبائی وزیر بابو میر محمد رحیم مینگل سمیت کلی مینگل میں 50گھرانوں میں سیکورٹی فورسز کی چھاپوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں
کوئٹہ+مستونگ : بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ایک گھنٹے کے دوران ٹارگٹ کلنگ کے دو مختلف واقعات میں لیویز اور پولیس اہلکار سمیت تین افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ۔ واقعہ کے خلا ف مقتولین کے لواحقین نے کوئٹہ کراچی شاہراہ احتجاجاً بند کردی
کوئٹہ: کوئٹہ میں دہشتگردی کے واقعات کے بعد ہیڈ کوارٹر سدرن کمانڈ میں اعلیٰ سطح کی سکیورٹی کانفرنس ہوئی جس کی صدارت وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری اور کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے مشترکہ طور پر کی۔
اسلام آباد : پاک چین اقتصادی راہداری کی پارلیمانی کمیٹی نے خضدار تک بسمہ 110کلومیٹرہائی وے کی تعمیر ایف ڈبلیو او کے سپرد کرنے اوروزارت منصوبہ بندی و ترقی کو گوادر سمیت بلوچستان بھر میں بجلی کی ریکوائرمنٹ کے حوالے سے ایک رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایت کر دی،