بلوچستان کے متعدد اضلاع قحط سالی کی لپیٹ میں ، باغات خشک، بیماریاں عام ہونا شروع ہوگئیں

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: خشک سالی اور بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے قحط نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پنجہ گاڑنا شروع کر دیا ،خضدار ،نوشکی ،چاغی ،ڈالبندین،خاران،آواران ،قلات ،سوراب ،مستونگ ،ڈھاڈر سمیت بلوچستان کے پیشتر اضلاع خشک سالی کی لپیٹ میں آ گئے ،بیتے چشمے خشک ہونے لگے ،خشک سالی کی وجہ سے انسان و جانور مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں اندرون بلوچستان سے جانوروں کی ہلاکتوں کی خبر یں بھی آ رہی ہیں



سبی کا روایتی سالانہ میلہ آج شروع ہوگا ،تمام انتظامات مکمل ،شہرکو دلہن کی طرح سجایا گیا

| وقتِ اشاعت :  


سبی: سبی کا تاریخی صدیوں پرانا سالانہ میلہ 25فروری بروز جمعرات (آج)سے شروع ہوگا تمام انتظامات مکمل سیکیورٹی انتظامات سخت اہم عمارتوں سمیت سبی شہر کو دلہن کی طرح سجادیا گیا برقی قمقوں نے شہر کے حسن میں اضافہ کردیا مین راستوں پر خیرمقدمی بینرزلگانے کے علاوہ صدر پاکستان ، وزیر اعظم ، گورنر بلوچستان وزیراعلیٰ بلوچستان صوبائی وزیروں چیف سیکرٹری سمیت مختلف محکموں کے سیکرٹریز کی قد آور تصویری نصب کردی گئی



ایف سی کی کوئٹہ اور پنجگور میں سرچ آپریشن،درجنوں افراد گرفتار اسلحہ برآمد

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں پولیس اور ایف سی کی جانب سے سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔ مزید سترہ مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایف سی حکام کے مطابق کوئٹہ کے علاقوں گوالمنڈی ، ٹین ٹاؤن، سرکی روڈ ، بروری روڈ ، سریاب روڈ اور نواں کلی کے علاقوں میں پولیس اور ایف سی نے مشترکہ سرچ آپریشن کئے اور سترہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔



بلوچستان کے عوام کی حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں سر زمین کے اختیارات دیئے جائیں ،اختر مینگل

| وقتِ اشاعت :  


قلات: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سردار اختر جان مینگل نے کہا ہیکہ بی این پی بلوچستان کے عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے بلوچ عوام بلوچستان کے حقیقی وارث ہے سرزمین پر انہیں اختیارات دیئے جائے ،پارٹی کو مزید فعال کرنے اور مضبوط بنانے کیلئے کارکنان کوششیں تیز کرے



بلوچستان میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ نفرت انگیز مواد پر مشتمل کتب اور سی ڈیز کیخلاف کریک ڈاؤن کیاجائیگا، سیکرٹری داخلہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان کی حکومت نے نیشنل ایکشن پلان پر عملد رامد مزید تیز کر نے کا فیصلہ کر لیا ہے اور کو ئٹہ شہر میں قائم چار مدارس کو سیل کردیا گیا ہے جبکہ صوبے کے بعض علاقوں میں قائم تقر یباً تین درجن کے قر یب مدارس کو واچ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے



بلوچستان میں اکثر علاقے بجلی سے محروم ہیں توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے عالمی ادارے تعاون کریں، چیف سیکرٹری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اﷲ چٹھہ سے ورلڈ بینک کے سینئر انرجی سپیشلسٹ انجم احمد اور بنک کے نمائندے اولیور نائٹ نے جمعہ کے روز یہاں ملاقات کی جس میں بلوچستان میں توانائی کے شعبہ میں عالمی بنک کی معاونت سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی



بلوچستان حالت جنگ میں ہے مردم شماری س یبلوچ اقلیت میں تبدیل ہونگے، بائیکاٹ کرینگے،سرداراخترمینگل

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل ) کے مرکزی صدر اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ بلوچستان میں مردم شماری کیلئے حالات سازگار نہیں ،خدشات دور نہ کئے گئے تو مردم شماری کا بائیکاٹ کریں گے



نواب اکبر بگٹی قتل کیس ،نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی نے فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی نے اپنے والد نواب اکبر بگٹی کیس کے حوالے سے انسداد دہشت گردی کی کوئٹہ کی عدالت کے فیصلے کو بلوچستان ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا



کوئٹہ میں کارروائی 74افرادگرفتار، قلات میں شرپسندوں کے دو ٹھکانے تباہ کئے، ایف سی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کے دوران 74 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق پولیس ، انٹی ٹیررسٹ فورس اور فرنٹیئر کور بلوچستان نے مشرقی بائی پاس ، مسلم ٹاؤن اور اطراف کے علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 70مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔



مردم شماری2016 بیورو آف اسٹیٹکس کی گورننگ اور فنکشنل ممبرز میں بلوچستان کی موثر نمائندگی یقینی بنائی جائے، صوبائی اسمبلی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ مارچ 2016میں ممکنہ مردم شماری کے لئے بنائے گئے پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس کی گورننگ اور فنکشنل ممبرز میں بلوچستان کی موثر نمائندگی کویقینی بنایا جائے اسمبلی میں مشترکہ قرارداد اتفاق رائے سے منظور کر لی گئی