کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے نوجوان صلاحیتوں میں کسی سے کم نہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ انہیں اپنی ان صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کر کے ملک و صوبے کی ترقی میں حصہ لینے کے قابل بنایا جائے، حکومت اپنے نوجوانوں کو تعلیم و فنی تربیت کے مواقعوں کی فراہمی کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے،
کوئٹہ :وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ کوئٹہ شہر کو درپیش پانی کی کمی اور صفائی کی صورتحال سمیت دیگر مسائل کے حل کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے، حکومت اس حوالے سے کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن سے ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے تاہم کارپوریشن کو بھی وسائل میں اضافہ کرتے ہوئے اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا ہوگا۔
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع پنجگور اور بولان میں سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک مبینہ ملزم کو ہلاک اور ایک کو زخمی کردیا، دو مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ایف سی ترجمان کے مطابق پنجگور کی تحصیل پروم میں ایف سی اور حساس ادارے نے کالعدم تنظیم کے ارکان کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا ۔ اس دوران ملزمان اور ایف سی اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا
کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن)بلوچستان کے صوبائی صدرچیف آف جھالاوان سینئرصوبائی وزیرنواب ثناء اللہ خان زہری نے کہاہے کہ پاکستان ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے تاہم پاکستان مخالف پروپیگنڈہ اب ختم ہوناچاہئے پاکستان خود دہشت گردی کاشکارہے بھارت کی جانب سے پاکستان پرالزام تراشی قابل افسوس ہے گزشتہ کئی عرصے سے ملک اندرونی وبیرونی سازشوں کاشکارہے
کوئٹہ : وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ صوبے میں زرعی شعبے کو جدید خطوط پر ترقی دے کر بے روزگاری ، غربت اور پسماندگی کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے، کسانوں اور زمینداروں کو نقد آور زرعی اجناس کی کاشت اور زیادہ پیداوار دینے والے بیجوں اور جدید طریقہ زراعت سے متعلق آگاہی فراہم کی جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ زراعت کی کارکردگی سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی نے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کو ئٹہ کے مسودہ قانون کی منظوری دے دی ۔ جبکہ صوبے میں امن وامان کی صورتحا ل پر بحث کیلئے اپوزیشن ارکان کی طر ف سے پیش کی گئی تحر یک التواء بحث کیلئے منظور کی گئیّ تحریک پر چھ اکتوبر کے اجلاس میں بحث کی جائے گی ۔بلوچستان اسمبلی کا اجلاس قائم مقام اسپیکر عبدالقدوس بزنجو کی صدارت میں نصف گھنٹے کی تاخیر سے شرو ع ہوا۔
کوئٹہ : وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ پرامن بلوچستان اور مفاہمتی پالیسی پر وفاقی و صوبائی حکومت اور عسکری قیادت ایک صفحے پر ہیں، ایک دہائی سے بلوچستان میں خون بہہ رہا ہے، مذاحمتی تنظیموں کو ساحل و وسائل اور قومی مفاد کے لیے جمہوری جدوجہد کے لیے قائل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،یہ بات انہوں نے بدھ کے روز نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی
کوئٹہ: کوئٹہ میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا۔ رواں سال بلوچستان میں پولیو کیسز کی تعداد چھ ہو گئی۔محکمہ صحت کے مطابق پولیو کا نیا کیس کوئٹہ کے نواحی علاقے مشرقی بائی پاس کلی بارکزئی سے رپورٹ ہوا ہے۔ حاجی عبدالستار کا تین سالہ بیٹا نقیب اللہ پولیو کے قطرے سات بار پینے کے باوجود وائرس کا شکار ہوا ہے۔ بلوچستان ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی ) کے ترجمان نے پولیو کیس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع گوادر میں مسافر بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 8افراد جاں بحق اور 35زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں 8خواتین بھی شامل ہیں۔ لیویز کے مطابق یہ خوفناک حادثہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب تقریباً دو بجے مکران ساحلی شاہراہ پر اورماڑہ کے قریب بسؤل کے مقام پر پیش آیا
خضدار: وزیر اعلی ٰ بلوچستان ڈاکڑ عبد المالک بلوچ نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی بلوچ سرزمین ساحل ووسائل کی پاسبانی کرنے والی جماعت ہے ریکوڈک سے لیکر گوادر کی ساحل اور وسائل کی حفاطت ہماری ذمہ داری ہے ہمارے اوپر تنقید کرنے والوں کو بلوچستان میں ہماری کارکردگی کیونکر نظر نہیں آتی ہے