تربت سےایک شخص کی نعش برآمد

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے تربت سے لیویز کے عملے نے ایک شخص کی نعش برآمد کرلی یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز تربت کے علاقے دشت گوڈام سے لیویز کے عملے کو ایک نامعلوم شخص کی نعش ملی جسے ہسپتال پہنچادیا گیا



بختیار آباد : نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کوقتل کر دیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان کے علاقے بختیار آباد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کوقتل کردیا یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز بختیار آباد کے علاقے میں دو مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص عمران کو قتل کردیا



پنجگوراور ،بونستان سرچ آپریشن،شدیدفائرنگ کے تبادلے میں شرپسنداسلحہ اور ایمونیشن چھوڑکرفرار۔ترجمان ایف سی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: فرنٹیئرکور بلوچستان کا پہلے سے گرفتارمشتبہ شرپسندوں کی نشاندہی پرپنجگور کے علاقے بونستان میں کالعدم تنظیم کے شرپسندوں کیخلاف سرچ آپریشن،سرچ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں شرپسند اسلحہ و ایمونیشن چھوڑ کر فرار۔



چمن سرحد پر دھماکا، بچہ ہلاک، 10 زخمی

| وقتِ اشاعت :  


چمن( سعیداچکزئی) چمن میں تاج روڈ پر دھماکے میں ایک بچہ ہلاک جبکہ 10 افراد زخمی ھوگئے، چمن میں پولیس کے مطابق چمن شہر کے رش بازار میں تاج روڈ پر ہندو مندر کے سامنے کھڑی گئی گاڑی کے نیچے رکھا گیا تھا ریموٹ کنٹرول بم کے پھٹنے سے ایک بچہ ہلاک جبکہ 10 افراد زخمی ھوگئے ہیں



چاغی: مغوی تاجر بازیاب، فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص جاں بحق، لیویز اہلکار سمیت3زخمی

| وقتِ اشاعت :  


چاغی ( نامہ نگار ) پاک افغان بارڈر کے قریب اغوا ء کاروں اور قبائلیوں کے درمیان شدید جھڑپ ایم پی اے چاغی کا گن مین جاں بحق لیویز اہلکار سمیت تین افراد شدید زخمی مغوی اقلیتی تاجر کو بازیاب کرالیا گیا ایم پی اے چاغی سخی امان اللہ نوتیزئی اور ڈی سی چاغی کی پریس کانفرنس



ڈیرہ بگٹی میں دھماکہ اہلکار زخمی، جعفر آباد میں پٹڑی اڑادی گئی، ٹرین کی3بو گیاں متاثر

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ دھماکے میں ایک سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگیا ۔ جعفرآباد میں ریلوے پٹڑی پر بم دھماکے سے نواب اکبر بگٹی ایکسپریس کی تین بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں جبکہ کوہلو میں مسلم لیگ ن کے ضلعی دفتر کے ساتھ بم دھماکا کیا گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔



امن کی بہتری کے اچھے نتائج برآمد ہورہے ہیں ،بلوچستان میں بلدیاتی اداروں کی فعالی اہم پیشرفت ہے، ڈاکٹر مالک بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


تربت:وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ صوبہ بلوچستان میں بلدیاتی اداروں کی فعالی ایک بہت بڑی اور اہم پیشرفت ہے۔ ضلعی حکومتوں کے وجود میں آنے سے عوامی مسائل میں کمی آئے گی۔ضلعی آفیسران اور بلدیاتی نمائندے بلدیاتی نظام کو کامیابی سے چلانے کے لئے محنت اور لگن سے کام کریں اور عوام خدمت کو اپنے شعار بنائیں۔



لورالائی : کوئلہ کان میں دم گھٹنے سے سات مزدور ہلاک

| وقتِ اشاعت :  


لورالائی (آزادی نیوز) بلوچستان کے ضلع لورالائی میں دم گھٹنے سے7مزدور ہلاک ہوگئے ذارئع کے مطابق کل شام گیس بھرنے سے بیٹھ گئی تھی۔ لورالائی کے علاقے دکی میں گزشتہ روز کوئلہ کان میں پھنسے 7کان کنوں کو ایک روز بعد بھی تا حال نکالا نہیں جاسکا ہے۔



شوران میں زیر تعمیر ایجوکیشنل پروجیکٹ بلوچستان میں معیاری تعلیم کا ذریعہ ثابت ہوگا، سردار یار محمد رند

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)رند قبیلے کے سربراہ سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند نے کہا کہ بلوچوں نے ذاتی لڑائیوں میں بہت نقصان دیکھ لیا بلوچ قوم اب مزید نقصان کی متحمل نہیں ہوسکی تعلیمی ترقی سے ہی بلوچوں کاروشن مستقبل وابستہ ہے شوران میں زیر تعمیر میگا ایجوکیشنل پروجیکٹ بلوچستان میں جدید اور معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے ترقی کا ذریعہ ثابت ہوگا



صوبائی حکومت دہشتگردی کے خاتمے کی قومی پالیسی پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنائیگی،وزیراعلیٰ بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ پولیس میں تقرریاں اور تبادلے خالصتاً اہلیت اور میرٹ کی بنیاد پر کئے جارہے ہیں اور ان میں سیاسی مداخلت بند کردی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان پولیس کے کاؤنٹر ٹیررازم فورس کے پہلے دستے کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔