
کوئٹہ: ٹیکنیکل ایڈوائزری گروپ ( ٹیگ) کے چیئرپرسن ڈاکٹر جین مارک اولیو نے کہا ہے کہ بلوچستان پولیو کے خاتمے کیلئے درست سمت میں جارہا ہے ہم بلوچستان سے پولیو کے خاتمے کے قریب پہنچ چکے ہیں صوبائی حکومت نے قابل ذکر کارکردگی دکھائی جو قابل ستائش ہے تاہم کچھ مسائل جن کو ختم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہم ہر بچے تک پہنچ سکیں انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کے کیمپ میں انسداد پولیو مہم پر خصوصی فوکس کرناچا ہیے کم کارکردگی دکھانے والی یوسیز کی تعداد کم ہورہی ہے