
خضدار : جمعیت علماء اسلام کے مرکزی نائب امیر و رکن قومی اسمبلی مولانا قمر الدین اور صوبائی وزیر مولانا فیض محمد سمانی نے کہا ہے کہ ملک میں تنازعات کا افہام و تفہیم سے حل کرنا اور پارلیمنٹ و عدلیہ پر بھروسہ ملک و قوم کے لئے خوش قسمتی باعث ہے ۔ وہی قومی ترقی کرپاتی ہیں جو تحمل و بُردباری سے کام لیکر ملکی معاملات آئین و قانون کے دائرہ کار میں رہ کر حل کرتے ہیں ۔