
کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ دھماکے میں ایک سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگیا ۔ جعفرآباد میں ریلوے پٹڑی پر بم دھماکے سے نواب اکبر بگٹی ایکسپریس کی تین بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں جبکہ کوہلو میں مسلم لیگ ن کے ضلعی دفتر کے ساتھ بم دھماکا کیا گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔