
کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ بلوچستان کی یقین دہانی کے باوجود بلوچستان کے ضلع پنجگور کے نجی تعلیمی ادارے چودہ روز بعد بھی نہ کھل سکے، شدت پسندوں نے اسکولوں کو ایک اور دھمکی آمیز خط بجھوادیا جس کے باعث اساتذہ، طالب علموں اور شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔