
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کوئٹہ میں بم دھماکے اور پسنی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے حکام سے واقعات کی فوری رپورٹ طلب کر لی ہے جبکہ انہوں نے دہشت گردی کے واقعات کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعات میں قیمتی جانی نقصان پر دلی رنج وغم کا اظہار کیا ہے